صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وکلا حضرات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر وکلا سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور 8 اگست 2019ء کو ہونے والے سانحہ میں جو وکلا شہید ہوئے تھے اُن کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود وکلا سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی اور وکلا سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس سیّد فدا حسن شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ڈی آئی جی کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیااور دورے جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی دینی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 جون 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر کراچی (سندھ) میں شعبہ ائمہ مساجد (بیرونِ ملک) کے ذمہ دار  اسلامی بھائیوں کی تربیت کےلئے ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بیرون ملک میں ائمہ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس مدنی مشورے میں یورپ، یوکے، افریقہ، فار ایسٹ، نیپال، بنگلہ دیش، یو ایس اے، سری لنکا اورآسٹریلیا کے ذمہ داران شریک تھے۔(رپورٹ:شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 9 جون 2022ء بروز جمعرات ممبر قومی طبی کونسل حکیم منور شیخ کے مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس دوران نگران شعبہ حكيم حسان عطاری نے’’نماز‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نائب صدر سندھ حکیم پروفیسر صغیر، حکیم عبد الرحمن اور سابقہ ممبر قومی طبی کونسل حکیم فرید فیضی کی مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد آمد ہوئی جہاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جون 2022ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران محمد حسان عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔بعدازاں ذمہ داران نے ایک طبی کالج کے پرنسپل سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کی گئی جس پر انہوں نے فری طبی کیمپ کا انعقاد کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 جون 2022ء بروز جمعرات ماڈل کالونی3 UC کورنگی ڈسٹرکٹ کراچی میں قائم جامع مسجد فیضان عشق رسول میں مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی زم زم علیہ رحمۃ کے ایصالِ ثواب کے لئے سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، دورانِ اجتماع ذکر و بیان، نمازِ تہجد، دعا اور سحری کا بھی سلسلہ رہا۔

بعدازاں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے ٹاؤن رسو لنگر ضلع گوجرانوالہ میں حضرت سیّد سجاد علی شاہ المعروف بابا گلاب شاہ علیہ رحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو وضو، غسل اور اولیائے کرام کے مزار پر حاضری دینے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں نے صاحبِ مزار کو ایصالِ ثواب کرنے کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزکے تحت 9 جون 2022ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن میں سرگودھا ڈویژن کے ناظمین ِ کرام کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ سرگودھا ڈویژن و ناظم اعلیٰ مولانا عبد اللہ عطاری مدنی نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ بوائز کی بہتری کے حوالے سے کلام کیا اور آئندہ کے نئے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈویژن مشاورت نے جامعۃ المدینہ بوائزمیں صفائی اور حفظانِ صحت کے متعلق مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جامعۃ المدینہ کو ماڈل انداز میں اپڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ جہاں ہمارے طلبۂ کرام بیماریوں سے محفوظ رہیں وہی ہمارا نظام بھی بہترین ہو اس سے معاشرے میں ایک اچھا تأثر جائے گا۔(رپورٹ:محمد اسد اللہ مدنی پرنسپل جامعۃ المدینہ کلورکوٹ ضلع بھکر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  صوبۂ گلگت بلتستان کی جامع مسجد رٹو رضوی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے اور پڑھانے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تلاوتِ قراٰن کرنے، روزانہ قراٰنِ پاک کی زیارت کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا تعارف کروایا۔

اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کی نیتیں کروائیں اور 10 جون 2022ء بروز جمعہ ہونے والے قراٰن ٹیچنگ کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسی طرح مساجد، مارکیٹس اور تعلیمی اداروں میں مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے والے معلمین کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مولانا شعیب عطاری سمیت دیگر مدرسین نے اپنی اپنی کارکردگی بیان کی۔

دورانِ مدنی مشورہ کم و بیش 120 مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کے اہداف طے کئے گئے جبکہ مدرسین نے لاہور سے 12 ماہ کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:قاری غلام عابد عطاری شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے 70 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) بھی ہے جس کی ایک شاخ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں موجود ہے، المدینۃ العلمیہ کے تحت 7 شعبہ جات اور اس کے تحت کم و بیش 12 ذیلی شعبہ جات قائم ہیں جن میں 23 مدنی اسلامی بھائی اپنی علمی و تحریری خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔المدینۃ العلمیہ کے ان شعبہ جات میں دینی اور تنظیمی کتب و رسائل لکھے جاتے ہیں نیز ان کی کار کردگی بھی لی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں 9 جون 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر ) فیصل آباد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے اس شعبے کے تحت ذیلی شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔نگران ِپاکستان مشاورت نے بتایا کہ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے تحت عنقریب 12 دینی کاموں کی ایک جلد شائع ہو گی، اس کے علاوہ ’’جنت میں آقاﷺ کا پڑوسی‘‘ اور ’’بے حساب بخشے جانے والے مومنین کے اعلیٰ اوصاف‘‘ رسائل بھی ان شاءاللہ شائع ہوں گئے نیز اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کتاب بھی منظرعام پر آنے والی ہے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کےشعبہ مدرسۃ  المدینہ شارٹ ٹائم الخضراء مسجد 5G نیو کراچی میں 09 جون 2022 ء دن جمعرات مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی ذمہ دار مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم شہروز عطاری، خود کفالت ڈونیشن سیل ذمہ دار سخاوت عطاری، خود کفالت مدنی عطیات بکس ذمہ دار شعیب عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس شارٹ ٹائم عرفان عطاری نے ’’احساس ذمہ داری ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مدارس میں نظم و ضبط قائم کرنے اور تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اخلاقیات، رمضان عطیات ، ماہانہ خود کفالت پر توجہ دینے اور اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذہن سازی کی۔ آخر میں حسن کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اس پر تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم نیو کراچی محمد محسن عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2022ء  کو مدرسۃ المدینہ رہائشی کوٹ ادو میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا۔ حاضرین میں ناظم اعلیٰ،مدرسین اور دیگر مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلسِ رہائشی مدارس المدینہ پاکستان ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 12 دینی کام کرنے اور ان کا طلبہ میں نفاظ کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ مدرسے کو خود کفالت کرنے سے متعلق نکات بتائے۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری نگران مجلسِ رہائشی مدارس المدینہ پاکستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)