فیضان
آن لائن اکیڈمی برانچ کلاتھ مارکیٹ میں ڈاکٹر
عزیر محمود ازہری صاحب کی تشریف آوری
1
جون 2023ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ مارکیٹ میں ڈاکٹر عزیر محمود ازہری
صاحب (حیدرآباد جامعہ رکن الاسلام کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر
ابوالخیر محمد زبیر ازہری صاحب کے صاحبزادے) کی تشریف آوری
ہوئی۔
حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ دارمولانا عابد حسین عطاری
مدنی نے عزیر
محمود ازہری صاحب کو برانچ کا وزٹ کروایا اور فیضان آن لائن اکیڈمی اور دعوت
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس
موقع پر ڈاکٹر عزیر صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور نیک خواہشات و
دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں پچھلے دنوں
سوات میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگران مولانا مہروز
عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ مقامی سیاسی شخصیات سے ملاقات کی۔
مولانا مہروز عطاری مدنی نے شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
بعدازاں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگرانِ مولانا
مہروز عطاری مدنی نے جامعہ نضرۃ العلوم سوات کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اساتذۂ
کرام اور طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں یوم قفل مدینہ
اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں صوبائی ذمہ دار
محمد بلال عطاری نے عاشقانِ رسول کو زبان کی حفاظت کرنے پر مدنی پھول دیئے اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم
العالیہ
کا لکھا ہوا بہت ہی پیارا رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
غلام شبیر عطاری شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)
کبل، ضلع سوات میں نگرانِ اسلامی بھائیوں کی ایس
ایچ او شریف اللہ سے ملاقات
ضلع سوات، صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع کبل(Kabal) میں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی S.H.O شریف اللہ سے ملاقات ہوئی۔
قرآن
و سنت کی تعلیمات عام کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 4 جون 2023ء بروز اتوار عباسیہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں اجتماعی قربانی کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان
رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
دارالافتاء
اہل سنت کے مفتی بلال نیاز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو اجتماعی قربانی کے مقاصد ،مسائل ،اجتماعی قربانی کی بکنگ
اور اس کی وکالت کرنے کے بارے میں رہنمائی کی نیز جانور کی خریداری کب اور کیسے
کریں اور جانور کی خریداری سے قربانی تک
کے اخراجات کے انتظامات کے متعلق اسلامی بھائیوں کو شرعی احکامات سمجھائے۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
فیصل
آباد فیضان مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران
کا آن لائن مدنی مشورہ
فیصل
آباد فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ، نگران مجلس پاکستان ،
صوبائی ذمہ داران اور اوورسیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں پاکستان بھر میں غسلِ
میت کورسز کروانے کے متعلق ذمہ داران کی
رہنمائی کی اور انھیں زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ کورس کروانے کا ذہن د یا جس پر
انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد سے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشور
ہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدرسۃُالمدینہ بالغان کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ذمہ
داران کی تربیت فرمائی۔
معلومات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ مدرسۃُالمدینہ بالغان کی موجودہ
کار کردگی ، اہداف ، مسائل اور تجاویز کے علاوہ دیگر مدنی پھولوں پر گفتگو کی اور اپنے قیمتی
مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مردان شہر میں قاضی شمس صاحب سے عیادت کی۔
اس موقع پر مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنے کا ذہن دیا اور اُن کی
صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ سرگودھا میں ڈویژن ذمہ داران کے مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سافٹ ویئر شیڈول کے بارے میں
ذمہ داران کو بریفنگ دی ۔اس کے علاوہ مدنی
مشورے میں ذمہ داران کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے اور دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی کے انتظامات کے بارے
میں نکات فراہم کئے ۔ ساتھ ہی دینی کاموں کے اخراجات کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن بھی دیا۔ (رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
دینی کاموں کے سلسلے میں مردان میں واقع جامع
مسجد بلال کی انتظامیہ سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 12 دینی کاموں کے
سلسلے میں پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی مردان شہر، صوبہ خیبرپختونخوا کے دورے
پر تھے۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود نگرانِ شعبہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے مردان
میں واقع جامع مسجد بلال کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کےحوالے سے گفتگو کی۔
بعد نمازِ ظہر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ
رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران مجلس اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدرسۃُالمدینہ بالغان کی موجودہ کار کرگی کا جائزہ لیا اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز مردان شہر، صوبہ خیبرپختونخوا میں نگرانِ شعبہ تقسیمِ رسائل سیّد محمد
حسنین عطاری اور نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی کی
تاجر اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران نگران اسلامی بھائیوں نے تاجران کو
عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی
جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں تاجران کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں
پیش کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami