25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کی کاپریٹ سوسائٹی میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس حلقےمیں ڈویژن لاہور کے ذمہ
دار حاجی افضل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شرکائے حلقہ کو مکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”نماز کا عملی طریقہ“ تحفے میں دیا گیا۔(رپورٹ:حافظ محمد عابد عطاری شعبہ رابط برائے تاجران ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)