پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات میں مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں ادارتی شعبہ ذمہ دار، کراچی سٹی ، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے صاحبزادِ عطار سلمھا الغفار کے کراچی شیڈول پر کلام کرتے ہوئے اس شیڈول سے زیادہ سے زیادہ تنظیمی فوائد حاصل کئے جائیں اور منظم طریقے سے اس کام کو کیا جائے اس حوالے سے نکات بتائے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 9جون   2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی پھول برائے ذوالحجہ سے متعلق ریجن نگران اور ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو ذوالحجہ کے ایام میں قربانی کے جانور کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلہ میں کیا کردار ادا کرسکتی اس پر تبادلہ خیال ہوا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی سے متعلق کا م کرنے سے متعلق بھی کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   9جون 2022ء بروز جمعرات کامرہ کینٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’سادگی سنت رسول ﷺ ہے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور اپنے ماتحتوں سے بروقت کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے ساتھ ہی سابقہ اہداف کا فالو اپ بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 7 جون 2022ء  بروزمنگل شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکی صوبائی سٹی وڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیت کے نکات بتائے اور صراط الجنان فی تفسیرالقراٰن ناظمات کو پڑھنے کا ذہن دیا نیز ماتحتوں سے رابطے میں رہنے او ر انہیں بروقت رپلائےکا ذہن دیا۔ مزید تکمیلی کارکردگی فارم میں بہتری لانے پر مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں تمام صوبوں اور سٹی میں ناظمات کی تعداد بڑھانے نیز صوبہ سندھ میں فائنل امتحان لینے والی ناظمات کی ٹریننگ وشارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ کی ناظمات کے اوقات بڑھانے پر مدنی مشورہ ہوا۔ اسی طرح اسلامی بہنوں کو بروقت اہداف مکمل کرنے اور ذیلی سطح تک یہ نکات بروقت بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8جون2022ء  بروز بدھ میمن نگر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے اجتماع کے آخر میں دعا کروائی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔ بعد اجتماع صاحبزادِی عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت نے ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔


پچھلے دنوں ملتان ڈویژن  دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ، وڑائچ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اکرام اللہ سندھو، سیکیورٹی انچارج ٹو ڈی سی میاں امتیاز احمد ، ریڈر ٹو ڈی پی او سمیع اللہ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ندیم نواز ، ڈسٹرکٹ انچارج ایلیٹ فورس غلام نبی بھٹی سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ان کو دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پر افسران نے شرکت کرنے کی نیت کیں۔(رپورٹ : محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


9 جون 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دار فدا علی عطاری نے  ذمہ داران کےہمراہ سابق ایم پی اے و تحصیل ناظم چوہدری کرم داد واہلہ، ڈی ایس پی اظہرحسین،اسسٹنٹ کمشنراحمدعلی،ایس ایچ اوسٹی سعد بن سعید ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات سےملاقات کی ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار ہونےوالے اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی جس پرکثیر عاشقان رسول کے ساتھ ساتھ چوہدری کرم داد واہلہ اپنے دوست احباب سمیت اجتماع میں شرکت کی ۔ وہاں پر انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”آخری نبی ﷺ کی پیاری سنت “ تحفے میں پیش کی گئی۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ خانیوال ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8جون2022ء کو  کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں علاقائی دورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


9 جون 2022 ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان تحصیل    ملکوال شہر میں حضرت حاجی شیخ احمد ولی سرکار رحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس کے موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں نے صاحبِ مزار کو ایصالِ ثواب کرنے کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا ساتھ ہی دعا و فاتحہ کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس )


خدمت دین کے ساتھ ساتھ  فلاح انسانیت میں مصروف دعوت اسلامی کی آفاقی تگ و دو کے نتیجے میں اب تک دنیا کے بےشمار ممالک میں دین کا پیغام افرادی قوت ، مسجد و مدرسہ اور جامعۃ المدینہ کی صورت میں نظر آرہاہے۔سنتوں کی بہاروں سے عالم شرق وغرب میں بسنے والے ناصرف مسلمان بلکہ غیر مسلم میں محظوظ ہورہے ہیں۔ہرنیا دن مطلع عالمی مدنی مرکز پرعلم دین کی شمع فروزاں کرتا ہواظاہر ہورہا ہے۔ مدح و ذم سے بےنیازہوکر ہرعطاری اپنے شیخ کے ارشادات کی خوشبو سے معاشرے کو معطر کررہا ہے ۔مرکزشوری کے ماتحت دینی خدمت پر مامور ہر شعبہ ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے،40 سال قبل مردقلندر کی صدائے دلنواز سے بلند ہونے کڑھن’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کا احساس اب مختلف اداروں کی صورت میں محسوس ہورہاہے۔ ۔اس کی ایک مثال شعبہ انفارمیشن ٹیکنولوجی ( I T) ہے جس نے تھوڑے عرصہ میں دعوت اسلامی کی علمی خدمات کو ڈیجٹلائز (Digitalize ) کرکے پوری دینا میں تہلکہ مچادیا۔30 سے زائد موبائل ایپلی کیشنز فقط تبلیغ قرآن وسنت کے سلسلہ میں Develop کی۔انہی Applications میں سے ایک Qurbani Collection App ہے ۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے وہ مسلمان جو دیار غیر میں بستے ہیں اور سنت ابراہیمی کی استطاعت رکھنے کےباوجود ملکی قانون کی وجہ سے سنت ابراہیمی خود ادا نہیں کرسکتے تو یہ ایپ ان کو سنت ابراہیمی ادا کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوگی۔اس ایپ کے ذریعے وہ اپنے جانور کی قربانی کی بکنگ کروا کر سنت ابراہیمی سنت طریقے سے ادا کرسکیں گے۔

Qurbani Collection App کی خصوصیات پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اس ایپ میں کیا کچھ پیش کیا گیاہے ۔

Qurbani Related Media, Books and Fatawa : قربانی کرنا ہر صاحب حیثیت مسلمان پر واجب ہے اور واجب کی ادائیگی کےلئے مسائل کا سیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے اور خاص کر قربانی کےمعاملے میں توقربانی کے جانور کےبارے میں معلومات کا ہونا بہت ہی اہم ہوتاہے ۔اسیلئے اس ایپ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور احکام قربانی سے متعلق کتابیں فتاوی اور قربانی کا عملی طریقہ سیکھانے کےلئے میڈیا آڈیو و ویڈیو کی صورت میں بھی دی گئیں ہیں۔

Media and Books Download option: قربانی سے متعلق کتابیں اور میڈیا فائلز وقت ضرورت کے پیش نظر ڈاؤن لوڈ کرنے کے آپشن کو بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ بنایا گیاہے۔

Fatawa Favorite option: دارالافتاء اہلسنت جو کے ہر موڑ پر امت مسلمہ کی شریعی رہنمائی کرنے پو مامور ہے اس ایپلی کیشن میں دارالافتاء اہلسنت سے شائع کردہ قربانی سے متعلق فتاوی پڑھنے کا بھی آپشن موجود ہے۔

Media, Books and Fatwa sharing option : اس ایپلی میں موجود علمی کام کو دوسروں تک پھیلانے کا آپشن بھی موجود ہے تاکہ نیکی اور خیر کے معاملے میں یوئز کو بھی ثواب مل سکے۔

ایام اضحیہ یعنی قربانی کے دن قریب آرہے تو کیوں نا اس ایپلی کیشن کو خوب مسلمانوں میں پروموٹ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول اس ایپ سے مستفید ہوسکیں اور ہم سب اس نیکی کے کام کی اشاعت میں ثواب کے مستحق ہوجائیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   7جون 2022ء بروز منگل اسلام آباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران ِ پاکستان اسلامی بہن نے ’’سادگی سنت رسول ﷺ‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ علاوہ ازیں کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور ماتحتوں سے بروقت وصول کرنے کی ترغیب دلائی نیز تقرریوں کا جائزہ لیکر سابقہ اہداف کا فالو اپ کیا۔


9 جون 2022 ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران ڈویژن ساہیوال حاجی سرفراز عطاری مدنی اور  ڈسٹرکٹ ساہیوال نگران حاجی منیر احمد عطاری نے آر پی او آفس ساہیوال میں آرپی او طیب حفیظ چیمہ اور ایس پی عبدالوحید اور دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی دینی خدمات کے حوالے سے بتایا، اس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔ آخر میں انہیں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی کتب تحفے میں دی گئیں۔ (رپورٹ : ذیشان عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )