پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شخصیات کی آمد ہوئی جن میں انجینئر عدنان نواز(ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122)، امین ندیم (ڈسٹرکٹ سیفٹی کنٹرول انچارج ریسکیو 1122)، محمد عثمان (ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی پنجاب)، محمد وقاص (میڈیا کوارڈینیٹر فوڈ اتھارٹی) اور ڈاکٹر محمد فاروق عطاری ( ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ڈی ایچ کیو MBBS ایف سی پی ایس) شامل تھے۔

اس دوران ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری مدنی نے شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی نیز شخصیات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)