دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام برمنگھم یوکے کے فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یوکے ریجن اور ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے برطانیہ میں دعوتِ اسلامی کی موجودہ پیش رفت اور قومی سطح پر دعوتِ اسلامی کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے درکار اگلے اقدامات پر ذمہ داران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسلامی بھائیو ں کو اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ان  دنوں ا راکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی جنید عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں کولمبو سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں دورانِ سفر قبرستان میں ا راکین شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت و ترقی درجات کے لئے دعائے خیر کروائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینِ متین کا پیغام عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے کولمبو سری لنکا کی فیضانِ رمضان مسجد میں 3 دن کا فرض علوم کورس منعقد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کی شرائط اور اس کے فرائض سکھائے۔ ساتھ ہی ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے متعلق رہنمائی کی اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینِ اسلام کے اراکین میں سے ایک رکن حج کرنا بھی ہے ۔  ہر مسلمان مرد و عورت کی دلی خواہش ہوتی ہےکہ اپنے زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ اپنی آنکھوں سے مکہ مکرمہ میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کرے۔

ہر سال لاکھوں مسلمان (جو صاحبِ استطاعت ہوں) حج یا عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مکہ مکرمہ سفر کرتے ہیں اور اللہ عزوجل کے نیک بندوں کی اطاعت گزاری کو اراکینِ حج و عمرہ کی صورت میں ملاحظہ کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (انفارمیشن ٹیکنالوجی) نے حج و عمرہ کرنے والے افراد کے لئے ”حج و عمرہ ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے حج و عمرہ کرنے والے باآسانی حج و عمرہ اور طوافِ کعبہ کو ادا کرسکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن میں آپ جان سکیں گے:٭حج و عمرہ کا مکمل طریقہ٭مسنون دعائیں٭نماز کے اوقات٭3D ویڈیوز ٭Location/مقامات٭چیک لسٹ۔

اس کے علاوہ یہ ایپلیکیشن آپ کو ہر قدم پر صحیح طریقے سے رہنمائی کرتی ہے اور آپ کو حج و عمرہ کے اراکین ادا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ابھی اس ایپلیکیشن کو پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.hasshub.hajjoumrah&hl=ur&gl=US

صوبۂ پنجاب، ضلع راجن پور کے شہر کوٹ مٹھن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حضرت خواجہ احمد علی سائیں رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مدرسۃالمدینہ کوٹ مٹھن کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی اور درو و سلام پڑھا نیز محفل کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے دعا کی۔(رپورٹ: ساجد رسول عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری  سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شیڈول کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور انداز سے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: نگرانِ شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے  جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان کے اساتذہ و طلبائے کرام کے درمیان آن لائن سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

نگران پاکستان مشاورت نے بیان کرتے ہوئے طلبائے کرام کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی نیز طلبہ کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن بھی دیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز) کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے جدول ناظمین نے براہِ راست جبکہ ڈویژن نگران ، ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار، اصلاح اعمال ذمہ دار اور مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کام اور ذمہ داران کی تقرری کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


یکم جون 2023ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ڈونیٹ قربانی کی بکنگ کے حوالے سے شعبہ اجتماعی قربانی کے تحت ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار سیّد اسد عطاری اور نگرانِ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ شفیق عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی نیز QMS سافٹ ویئر کے حوالے سے چند اہم نکات پر کلام کیا۔

بعدازاں پاکستان سطح کے نگرانِ ڈونیٹ قربانی سیّد غلام الیاس عطاری نے شرعی اعتبار سےتربیت کرتے ہوئے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو احسن اندازمیں ڈونیٹ قربانی کے کام کو سرانجام دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مبین عطاری شعبہ اجتماعی قربانی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد کے علاقے ہیون ولاز (Haven Villas) میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجران، مختلف شخصیات، ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں حج کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کے App حج و عمرہ کا تعارف پیش کیا۔ نگران پاکستان نے حج پر جانے والے خوش نصیب عازمین کو حج کے متعلق احکا مات سیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔ آخر میں صلوۃو سلام پڑھا گیا اور رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس، ملتان  کے ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن سطح کے ذمہ داران و مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبے کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو ہدف دیتے ہوئے فرمایا کہ ملتان شہر میں 6 ماہ کے اندر انشاءللہ تمام مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانا ہے۔ مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے قربانی کی کھالوں کے لئے رابطے کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں دعاؤ ں سے نوازا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)