شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا پاکستان  سطح پر ہونے والا دو دن کا لرننگ سیشن جو فیصل آباد میں 11،12 جون 2022ء کو منعقد کیا گیا اس میں شعبہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گلی گلی بچیوں کے مدرسے کھولنے کے حوالے اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے متعلق مدنی پھول بیان کئے اور اس سلسلے میں اہداف بھی دیئے۔

٭اس کے علاوہ رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مزید پنجاب کے دیگر شہروں میں 13 تا 17 جون 2022ء میں مدنی مشوروں کا جدول بنایا جن میں فیصل آباد ، سرگودھا ، گجرانوالہ، لاہور اور شیخوپورہ میں تینوں شعبوں گلی گلی مدرسۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ ناظرہ کورسز کی ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کئے۔

مدنی مشوروں میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئےسوالات کے جوابات دیئے۔ ساتھ ساتھ دیگر دینی کاموں ہفتہ وار سنتوں بھرا جتماع، علاقائی دورہ ، سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں بھی شرکت کی۔مزید اس جدول میں فیصل آباد میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے ان کے گھر جاکر ان کے عزیز کی فوتگی پر تعزیت کی اور دارالسنّہ میں بیان بھی کیا۔