25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع لیہ میں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام 3 دن پر مشتمل (18، 19 اور 20 جون 2022ء کو) روحانی علاج کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی
جی خان سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس معلم محمد طیب عطاری (شعبہ روحانی علاج ) نے امت کی غمخواری کا جذبہ دلواتے ہوئے شرکا کو تعویذات لکھنے، دم کرنے اور
کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔
اس کے علاوہ معلم نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیرعلی آفس ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)