دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و کابینہ مشاورتوں ،ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے نکات بتائے اور ماہانہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو بڑھانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ د ار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے وقت پر کارکردگی جمع کروانے کاذہن دیا نیز اصلاحِ اعمال اجتماع کرنے سے متعلق نکات بتائے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اوردینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ، گارڈن ڈویژن فوارہ چوک میں اصلاح ِاعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے بعض نیک اعمال کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو سلام عام کرنےاور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن صدر كابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران اور مشاورتوں ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ترقی کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی جدول کےحوالے سے نکات بتائے نیز دینی کاموں کوبڑھانےاوررسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کاجائزہ کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت   گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نیوکراچی اور سرجانی ٹاؤن کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں بسۃ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نئے کارکردگی جدول سے متعلق مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیانیز پابندی سے بستے پر حاضر ہونے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کوئٹہ زون نگران اسلامی بہن نے ’’ترقی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز شعبہ جات پر تقرری مکمل کرنے اور ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے کا ہدف دیاجبکہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اورماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے کی ترغیب دلائی ۔ مزید ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے  مانچسٹر ریجن میں مئی 2021ء میں ان 9 مقامات چیتھم ہل، راچڈیل، بری، بولٹن، وارنگٹن، لانگسائٹ، اولڈہم، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Bury, Bolton, Warrington, Longsight, Oldham, Accrington, Burnley) پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 156 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دین کےلئے قربانیاں دینے، نیکی کی دعوت دینے اور دین کےلئے وقت دینے کے فوائد کے متعلق مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش714 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت“ کے موضوع پربیانات کئے اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


شعبہ عطیات بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7 جون 2021 ء بروز پیر شریف کو فیصل آباد زون  میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ عطیات بکس ریجن ذمہ دار عدنان عطاری ، جامعۃ المدینہ خود کفالت پاکستان ذمہ دار علی عمران مدنی اور نگران زون محمد عرفان مدنی نے شرکت کی اور اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔

رمضان عطیات میں اچھی کوشش کرنے والے اور ماہ مئی 2021ءمیں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف اور دینی کتابیں تقسیم کیں۔ اختتام پر اسلامی بھائیوں کے لئے خیر خوائی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شعبہ عطیات بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7جون 2021ء  کو پنجاب کے شہر وہاڑی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معاون نگران مجلس شعبہ عطیات بکس عمران سرور عطاری اور نگران وہاڑی زون نے ذمہ داران کی رہنمائی کے ساتھ دینی کاموں ترقی کے حوالے سے تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انفرادی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ ماہ جون 2021ء میں ماہ مدنی قافلہ منایا جائے گا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اہداف لئے اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

شعبۂ تقسیم رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل ہیڈ آفس مکتبہ المدینہ میں تمام سنیئر منیجرز اور اور ہوم سروس  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ہوم سروس کے HOD راحیل عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ بعض ذمہ دار اسلامی بھائی بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے میں شریک ہوئے۔

مدنی مشورے میں مارکیٹنگ کے حوالے سے محمد عابد عطاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جنرل منیجر مکتبۃ المدینہ علی محمدعطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیو کراچی احسن آباد کابینہ میں یوم تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔یوم تعطیل اعتکاف میں رکن ریجن محمد عمران عطاری، معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری ، فیضان عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ)