13 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے برمنگھم ریجن برسٹل کابینہ میں”سوشل میڈیا
کا استعمال“کورس کا انعقاد
Sat, 12 Jun , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام08
جون2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن برسٹل(Bristol) کابینہ میں”سوشل میڈیا کا استعمال“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے شروع میں اسلامی بہنوں کو سوشل میڈیا کے
استعمال کے مثبت اور منفی اثرات کے بارے میں بتایا گیا اور غلط عقیدہ کے لوگوں کو
سن کر بغیر تحقیق کئے دوسروں تک پہنچانا کیسا، اپنی اور فیملی کی تصاویر مختلف اسٹیٹس
پر لگانا کیساوغیرہ جیسے اہم معلومات کے
بارے میں آگاہ کیا گیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال کا
رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔