حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس زندگی چونکہ بالکل ہی زاہد انہ  اور صبروقناعت کا مکمل نمونہ تھی، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی لذیذ اورپُر تکلف کھانوں کی خو اہش ہی نہیں فرماتے تھے، یہاں تک کہ کبھی آپ نے چپاتی نہیں کھائی، پھر بھی بعض کھانے آپ کو پسند تھے، جن کو بڑی رغبت کے ساتھ آپ تناول فرماتے تھے۔

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بعض جانوروں کا گوشت تناول فرمایا:

جانوروں کے نام:

(1) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم بکری کا گوشت تناول فرمایا۔

(2) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دُنبہ کا گوشت تناول فرمایا۔

(3) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھیڑ کا گوشت تناول فرمایا۔

(4) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اُونٹ کا گوشت تناول فرمایا۔

(5)حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے گورخر کا گوشت تناول فرمایا۔

(6) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خر گوش کا گوشت تناول فرمایا۔

(7) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مرغ کا گوشت تناول فرمایا۔

(8) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بٹیر کا گوشت تناول فرمایا۔

(9) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مچھلی کا گوشت تناول فرمایا۔

(بحوالہ : سیرتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم، ص586، باب17، باب کا نام شمائل و فضائل)


حضرت داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرت اور آپ کے ملفوظات پر مشتمل رسالہ

فیضانِ داتاعلی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ

مؤلف: مولانامحمد ناصر جمال عطاری مدنی

سینئر اسکالرالمدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

86 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015ء سے لیکر5 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً66ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوت اسلامی کے شعبے علاقائی دورہ للبنات و محفل نعت کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون گلشن معمار کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےعلاقائی دورہ و محفل نعت و دینی حلقے میں مضبوطی لانے کےحوالے سےنکات بتائے۔ذمہ داراسلامی بہنوں کو مختلف دینی کام کےکرنےکےحوالےسےاہداف دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیااورہفتہ وار رسالے کامطالعہ کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں میرپور خاص زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاسلسلہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات زون مشاورتوں، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا جس میں نرمی اپنانےکے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنےکے اہداف دیئے نیزشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے متعلق کلام کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو درست مخارج کےساتھ قراٰن پاک پڑھنے ، ٹیسٹ دینے ، ٹیسٹ دلوانے اورتربیت کرنےکے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ اس کےعلاوہ شعبہ جات کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ماہ طے شدہ مدنی مشورے میں کسی ایک شعبے پر خصوصی کلام کرنے کاہدف طے پایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات   کے تحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون کی 2 ڈویژن دادو اور بھان میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ریجن تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نرمی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع، دینی حلقے اور ہفتے میں ایک دن مدرسۃ المدینہ بالغات میں مکتبۃالمدینہ کا اسٹال لگانے کا ذہن دیا ۔آخر میں اچھی اچھی نیتوں پر اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  جامعۃ المدینہ بھٹہ گوریاقصور زون ، دادو اور سیہون شریف کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں زون نگران کے ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا جس میں نرمی کی فضیلت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تمام اسلامی بہنوں کو قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے متعلق کلام کرتےہوئےمدرسات کو قراٰن پاک کو درست کرنے،ٹیسٹ دینے اور دلوانے کے متعلق نکات بتائےجس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن کو شیڈول مکمل کرنے کا ذہن دیا اور وقت پرجدول جمع کروانے کی نیتیں کروائیں نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کی ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی اور سُرجانی کابینہ) ڈویژن گرین لائن( کراچی میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہواجن میں 32 کا بینہ و ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس میں اضافے کرنےکا ذہن دیا نیزگھریلو صدقہ بکس کے حوالےسے اہداف بھی دیئے۔ شیڈول پر عمل کرنے کےلئے اس کی اہمیت بتائی اور شیڈول وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کےتحت گزشتہ دنو ں کراچی کے مختلف مقامات (گلشن کابینہ، نیا آباد، سولجر بازار ،بہادرآباد ، امیر خسرو ، چاندنی چوک اور بلدیہ ٹاؤن میں 2 مختلف مقامات) پر اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں کم بیش167 کےقریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’فکر آخرت‘‘ کےموضوع پر بیانات کئےاوررسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا آسان طریقہ بتایا جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنےاعمال کاجائزه لینے اور نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔ اسی طرح رسالہ نیک اعمال سے متعلق کئےجانےوالے سوالات کےجوابات دیئے آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی نگران فلک شیر عطاری نے7 جولائی 2021ء کو نواب شاہ میں مدرسۃ المدینہ معراج سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کا مدنی حلقہ لگایا۔

فلک شیر عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ بعد ازاں نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے ناظمین اور مدرسین کا مدنی مشورہ بھی لیا۔ (رپورٹ: فلک شیرعطاری، نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی)


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پاکپتن میں دینی حلقہ ہوا جس میں ضلعی صدر جنرل سیکرٹری سمیت دیگر اطبائے کرام نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا۔ (رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نےڈیرہ مراد میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد اور ان کے اسٹاف سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ تحفے پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات، چیف آفیسر ارباب وڑائچ اور  ڈسکہ میں D.S.P میاں معظم سمیت ولایت شاہ S.H.O سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ اور رسالہ ” ابلق گھوڑے سوار “تحفے پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔