دعوت اسلامی کے شعبہ انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”مدنی مقصد کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

دوران کورس 27 جون 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء کو پھلروان تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔

اس موقع پر نگران زون مولانا انصر خان عطاری مدنی نے رکن زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری اور نگران پھلروان کابینہ قاسم عطاری کے ہمراہ بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور خون عطیہ کرنے والے عاشقان رسول سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، رکن زون شعبہ مدنی چینل)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار نے ڈسکہ شہر میں صاحبزادہ حافظ محمد فضل سلطانی صاحب (ناظم جامعہ جماعتیہ مجددیہ نقشبندیہ) اور مولانا قاری شکیل سلطانی صاحب (مدرس جامعہ جماعتیہ مجددیہ نقشبندیہ) سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان کے تحت 26 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں جامعات المدینہ لاہور ریجن کے ناظمین اعلیٰ اور کم و بیش 80 ناظمین نے شرکت کی۔

پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ (بوائز)پاکستان محمد امیر حمزہ عطاری نے ناظمین کرام کو جامعات المدینہ کےلئے استعمال ہونے والے اسٹوڈنٹ منیجمنٹ سسٹم آگاہ کیا اور سوفٹ ویئر کے استعمال اور اس کی مدد سے طلبہ کرام کی حاضری آن لائن لگانے کے بارے میں بتایا۔ امیر حمزہ عطاری نے ناظمین کرام کو سوفٹ ویئر استعمال کرنے پر ٹریننگ بھی دی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران رکن شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان محمد نوید عطاری نے ناظمین کرام کا مدنی مشورہ بھی فرمایا۔

واضح رہے کہ شعبہ آئی ٹی کی جانب سے پاکستان بھر کے جامعات المدینہ کے لئے Jamia Tul Madina Global ایپلی کیشن لاؤنچ کی ہے۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے نئے طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن کی جائیگی اور پُرانے طلبہ کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی حاضری لگانے کا سلسلہ بھی ہوگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان بھر کے جامعات کو پروفیشنل طور پر آگے لایا جارہا ہے اور حاضری کے حوالے سے تمام تر دفتری فائلزورک اور حاضری رجسٹر کوختم کیا جارہا ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سےکسی بھی وقت اسٹوڈنٹ کیDetails ڈیٹیلز دیکھی جاسکتی ہیں، پروفیشل اسٹوڈنٹ کو دیکھا جاسکتا ہےکہ کتنے طلبہ کرام( ایجوکیٹیڈ) یعنی دنیاوی تعلیم پڑھے ہیں۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کےتحت کراچی بلدیہ ٹاؤن کےڈویژن رئیس گوٹھ اورمہاجر کیمپ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہواجن میں  تقریبا32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے غسل و کفن کا طریقہ سکھایا اور کفن و دفن کی تربیت لے کر ضرورت پڑنے پر غسل وکفن دینے کی ترغیب دلائی نیزمیت کے عیبوں کو چھپانے اور خوبیوں کو بیان کرنے کی فضیلت بیان کی۔ مزید رہنمائی کے لئے کتاب ’’تجہیز وتکفین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کتاب پڑھنے کی نیت کااظہار کیا۔ اسی طرح دینی کاموں میں حصہ لینے اور قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی کو دینے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 کی سُرجانی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران اور زون مشاورتوں کی 45 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت اوراحساس ذمہ داری‘‘ کےموضوع پر بیان کیا نیز وقت پر کارکردگی دینے اورمدنی مشورے میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے قربانی کے سلسلے میں ہونے والے کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے نکات بیان کئےنیزاس کورس کےلئے زیادہ تعداد میں اسلامی بہنوں کو دعوت دینے اور ہر سطح پر اس کورس کو کروانے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن کابینہ لاہورمیں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن ذمہ دار اور علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن شارٹ کورسز اور دارالسنّہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا فالو اَپ کیا اور کورس بنام ’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘کےحوالےسے نکات بتائے نیز ’’نماز و طہارت ‘‘کورس کے لئے مدرسات کے ٹیسٹ دلوانے کے اہداف دیئے۔


قصور کابینہ کی ڈویژن حسنین آبادلاہور میں نئےمقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز 

Tue, 29 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں قصور کابینہ کی ڈویژن حسنین آباد لاہورمیں نئےمقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک کاآغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔اس کےبعد قصور زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا ۔ اجتماعِ پاک کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور اختتامی دعا پر ہوا ۔ آخری میں زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں معاونت کرنے کےحوالے سے ذیلی نگران اور مشاورت کی اسلامی بہنوں کا تقرر کیا نیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا طریقہ بتایا اور دینی کاموں کو مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں محفلِ نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’زندگی کی بے ثباتی‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں داتا صاحب کابینہ اور بحریہ ٹاؤن کابینہ کی ازمیر ٹاؤن ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ ڈویژن ،علاقہ و ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبے میں ترقی کرنے اور دینی کام کو بڑھانےسے متعلق اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کوکامیاب بنانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہر سطح کی تقرریوں کو مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن داتا صاحب کابینہ کی ڈویژنز اقبال ٹاؤن ، گلشن راوی اور سبزازار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اوردینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سےنکات بتائے نیز کارکردگی جدول مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔