زون ذمہ دار شہباز علی عطاری کی صاحبزادہ محمد خلیل
الرحمن صاحب سے ملاقاتیں
شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی فیصل آباد کے زون ذمہ دار شہباز علی عطاری نےدار
العلوم جامعہ امینیہ رضویہ فیصل آباد کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمد خلیل الرحمن
صاحب سے ملاقات کی۔
زون
ذمہ دار شہباز علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے
متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی فیصل آباد کے زون ذمہ دار شہباز علی عطاری نے پیر سید
محمد منصور الحق شاہ صاحب (مہتمم جامعہ سبحانیہ فیصل آباد)،
مولانا محمد افضل قادری صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث مظہر الاسلام
فیصل آباد)،
مولانا محمد ریاض جلالی صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث مظہر الاسلام
فیصل آباد )،
شیخ الحدیث حاجی راشد حبیب صاحب (دار العلوم جامعہ امینیہ رضویہ فیصل
آباد) سے
ملاقات کی۔
زون
ذمہ دار شہباز علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے
متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
ملیر
کابینہ سعود آباد ایچ ایریا میں ایک مسجدکا سنگِ بنیاد ہونے جارہا ہے۔ سنگِ بنیاد اراکین
شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری رکھیں گے۔
اسی
سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار اور رکن کابینہ ملیر دانش عطاری نےD.M.Cصولڈ
ویسٹ کی ٹیم سے صفائی کے انتظامات کروائے۔ ذمہ داران نے ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ
یسین خان اور اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شخصیات سے مسجد کی مقامی جگہ کی صفائی او دیگر مسائل پر کلام کیا اور
ماہنامہ فیضان مدینہ و مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے۔
بعد
ازاں ذمہ داران نے S.Pانوسٹی
گیشن ڈسٹرکٹ کورنگی زبیر تنولی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے کاموں پر بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ و رسالہ ”ابلق گھوڑے
سوار“ تحفے میں پیش کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار عرفان عطاری نے A.G.M.D.A
کوئٹہ طارق بزدار سے ملاقات کی۔
عرفان
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا اور دیگر
امور پر بات چیت کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے میانوالی کے سابق M.P.A
اور
P.T.Iکی سیاسی
شخصیت ڈاکٹر صلاح الدین خان اور ایک N.G.Oکے ڈاکٹر گوہر
سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کام اور شعبہ فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ شخصیات کو 10 جولائی 2021ء کو ہونے
والے تقسیم اسناد اجتماع کی دعوت دی گئی اور مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شاہدرہ
لاہور میں نئے بننے والے قرآن محل کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مدنی حلقہ لگایا جس
میں شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
محمد
رضا عطاری نے قرآن محل کی اہمیت پر بیان کیا اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی
کاموں کو بڑھانےکےحوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد ناصر عطاری، رکن زون لاہور)
شعبہ
رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے اوکاڑہ میں اطباء
کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں انہیں نیکی کی دعوت
پیش کی۔
بعد
ازاں نگران شعبہ محمد حکیم حسان عطاری نے غوثیہ طبیہ کالج کے پرنسپل حکیم سید مراد
سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور غوثیہ طبیہ کالج کا وزٹ کیا۔
(رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم)
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل
خان زون لکی مروت کابینہ کی رحمانی خیل ڈویژن میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہو اجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔ
دعوت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی
کاتعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ
لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔اجتماع پاک کے اختتام پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ ڈویژن مدنی مشورہ لیا جس میں نئی
ڈویژن نگران اسلامی بہن کی تقرری ہوئی اور
انہیں کارکردگی فارم سمجھانے کےساتھ ساتھ
دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےذہن
سازی کی ۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی شعبہ روحانی علاج کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
امت
محمدیہ کی غمخواری کرنے والا شعبہ،شعبہ روحانی علاج کے تحت 8 جولائی 2021ء کو عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایسٹ ملیر، ساؤتھ کراچی
زون کے کابینہ ذمہ داران اور ریجن ذمہ دار نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ روحانی علاج محمد انور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سےاپڈیٹ
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: طارق امان عطاری، کراچی ریجن
ذمہ دارشعبہ روحانی علاج)
مدنی
مرکزفیضان مدینہ لاہور میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ
مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 6 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن لاہور ذمہ دار فرقان الحق
عطاری اور لاہور ریجن کے اراکین زون شعبہ مدنی کورسز نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ مدنی کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری نے رہائشی مدنی کورسز، جزوقتی مدنی
کورسز اور شعبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے لئے ، اسلامی بھائیوں کی اخلاقی
تربیت، پیشگی و عملی شیڈول اور مدنی کورسز کی پیشگی تاریخیں بنانے پر کلام
کیا۔محمد طارق عطاری نے فارم پُر کرنے اور جمع کروانے کا انداز سکھایا اور اس
حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی
کورسز)
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون
رائیونڈ کابینہ مصطفی آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالے سے
ذہن سازی کی اور خیر خواہی امت کاجذبہ دیتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں حصہ لینے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز اچھی کار کردگی پرتحائف پیش کرتےہوئے دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ کےتحت
گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون کی دادو اور سیہون کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجن
میں شعبے کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
فنانس زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے مدنی
پھولوں پر کلام کرتےہوئے2 ڈویژن( دادو اور بھان سعید آباد ) پر
اسلامی بہنوں کی تقرریاں کیں نیز شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ کےحوالےسے نکات سمجھائے ۔ٹیسٹ دینےاور ای- رسید استعمال کرنے کاذہن دیتے ہوئے شعبے کےتحت ہونےوالےدینی
کاموں کےبارے میں بریفنگ دی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
Dawateislami