سیالکوٹ، وزیر آباد کابینہ ، ڈویژن گکھڑ اطراف ، علاقہ چک سنتہ میں حضرت سید بابا پیر شاہ رحمۃ اللہ علیہ سالانہ عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا۔

شعبہ مزارات اولیاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8جولائی 2021ء کو مزار شریف پر قرآن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کی۔قرآن خوانی کے بعد شعبہ مزارات اولیاء کے زون ذمہ دار نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: ثناء اللہ عطاری، سیالکوٹ زون شعبہ مزارات اولیاء)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کےتحت گزشتہ دنوں لطیف آباد کابینہ کے علاقے بسم اللہ سٹی میں ایس - ڈی - اوآف واپڈا اور حیدرآباد کابینہ کے علاقے لیاقت کالونی میں اہل ثروت شخصیات کے گھروں پر دینی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ترغیبی بیانات کئےاور دینی حلقوں میں شریک خواتین کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیاجس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا بھی اظہار کیا ۔آخر میں رسائل بھی تقسيم کئے گئے۔


پچھلے دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے تحت تلونڈی بھنڈراں میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ریجنل سپر وائزر نے شرکت کی۔

معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان اور ریجنل ہیڈ محمد عدیل عطاری نے اراکین ریجن سے گودام کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سیلز ٹیکس اور دیگر معاملات پر مشاورت کی۔ (رپورٹ: آصف عطاری ، دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دادو ڈویژن اور سہون شریف کابینہ کے ڈویژن بھان سعید آباد میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں کابینہ شعبہ تعلیم ذمہ دار ، ٹیچرز اور گرلزاسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےطےشدہ مدنی پھول سمجھائے اور اداروں میں دینی حلقے منعقد کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اداروں میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں  لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبے کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کروانے کےحوالےسے نکات بتائےاور دارالسنہ کے رہائشی کورس کے داخلوں سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز دارالسنہ کے تحت ہونےوالےکورسز میں داخلوں کےاضافوں کےحوالےسے ا ہداف دیئےاور شارٹ کورسز ٹیسٹ میں کامیاب مدرسات کوکورسز کروانے کاجدول دیا جبکہ کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کےسنگ ‘‘کی تیاریوں کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ شخصیات  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کی ترغیب دلائی اور اس سلسلے میں اہداف بھی دیئے نیز اگست2021ء میں دعائے شفاء اجتماعات شخصیات کے گھروں پر رکھنےسےمتعلق اہم نکات بیان کئے جبکہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ فیضانِ عطار  بھینس کالونی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی ذیلی تا زون سطح کی 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘ اور ’’نرمی‘‘ کے موضوعات پر مدنی پھول دیئے نیز دعوت اسلامی جیسی عظیم نعمت کی قدر کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ کُچھ دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

شعبہ تعلیم زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کی اہمیت کو اسلامی بہنوں میں اجاگر کرنے اور اس شعبےکے تحت اداروں میں دینی حلقہ رکھنے نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دینے کےحوالے سے رہنمائی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون ماڑی پور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس  میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت کے شعبہ جات، علاقائی دورہ ، اصلاح اعمال اور دیگر دینی کاموں کےحوالےسے اسلامی بہنوں کونکات بتائے نیز تمام ڈویژن وذیلی مشاورتوں پرتقرر ی مکمل کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے تقرری مکمل کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر تعاون کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کےتحت گزشتہ دنوں عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان اور بیرون  ملک کی کفن دفن کاٹیسٹ لینے والی تمام مفتشات نےشرکت کی۔

عالمی سطح کی ذمہ دا ر اسلامی بہن نے شعبےکےدینی کاموں کےحوالے سےاپڈیٹ نکات بتائےاورآن لائن ٹیسٹ لینے کے حوالے سےتربیت بھی کی نیز ڈویژن میں رہائشی اسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لینےاور تربیت کرنے کےحوالےسےبھی مفتشات کومدنی پھول دیئےجس پر انہوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ جناح کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات نےشرکت کی ۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مَدرسہ کےنظام کا جائزہ لیتےہوئے تفتیش کےنظام کےنفاذ کےحوالےسے مدنی پھول دئیے مزید ڈویژن میں نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کھولنے کے اہداف دیئے اور رسالہ نیک اعمال کےذریعے روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیا نیز درجات کےنظام کو مضبوط کرنے پر نکات بھی پیش کئے۔


مشورہ کرنا کسی بھی تحریک کے لئے ریڑھ کی ہڈی(spinal cord) کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ پاک کے کرم سے دعوت اسلامی میں مدنی مشوروں(Meeting) کا ایک پورا نظام بنا ہوا ہے۔

اسی نظام کے تحت ہر ہفتے عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن ، اراکین عالمی مجلس و مجلس بین الاقومی امور کی اراکین کا مدنی مشورہ رکھا جاتا ہے۔

5 جولائی 2021ء کو بذریعہ زوم لنک دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون ممالک سے اراکین عالمی مجلس اور بین الاقومی امور کی اراکین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاا ور بلڈنگ ذمہ دار و محلہ ذمہ دار کے نکات، ادارتی شعبوں کے اسٹاف کی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، ملک و بیرون ملک میں اسلامی بہنوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ٹریننگ سینٹرل کا قیام اور علاقوں میں وقف مبلغہ کے ذریعے دینی کام شروع کروانے کے حوالے سے اہم امورپر مشاورت کی گئی۔


الحمدُ اللہ عزوجل !دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بہ روز ترقی کی طرف گامزن ہے ۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ” شب و روز(News Department) بھی ہے ۔اس شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت اسلامی کی ویب سائٹ شب و روز پر اپلوڈ ہوتی ہیں ۔جون 2021ء کےمختلف ممالک سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد 855 ہے ۔ان ممالک میں امریکہ،کینڈا،یورپین یونین،ہند،نیپال،بنگلہ،دیش،کوریا،چائنہ، ملائشیا ،انڈونیشیا،ساؤتھ افریقہ، یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ،ایران اور اس کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں ۔