دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ناروے کے علاقے حوگرود (Haugerud) اور فاریسٹ ( Furuset) میں بذریعہ اسکائپ اِصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”فیضانِ نیّت اور درس فیضان سنت“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز آئندہ بھی ہونے والے اِصلاحِ اعمال اجتماعِ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔