دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ بھٹہ گوریاقصور
زون ، دادو
اور سیہون شریف کابینہ میں ماہانہ مدنی
مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں زون نگران کے ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات کی
مدرسات اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا جس
میں نرمی کی فضیلت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تمام اسلامی بہنوں کو قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی
اور تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے متعلق کلام کرتےہوئےمدرسات
کو قراٰن پاک کو درست کرنے،ٹیسٹ دینے اور
دلوانے کے متعلق نکات بتائےجس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن کو شیڈول مکمل کرنے کا ذہن دیا اور وقت پرجدول جمع کروانے کی نیتیں کروائیں نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کی
ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔