دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسلام آباد G11 میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے دورۂ حدیث کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان مدنی مشورہ فرمایا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسپیشلائزیشن کرنے نیز اپنی تعلیمی فیلڈ میں آگے بڑھنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ مولانا محمد طاہر عطاری مدنی (رکنِ مجلس اسلام آباد ڈویژن) بھی موجود تھے۔بعدازاں انہوں نے بھی طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے شہر کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صدر کابینہ کے مدرسین، ناظمین، ڈسٹرکٹ نگران اور ٹاؤن نگران کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کے ذمہ دار عرفان عطاری نے ’’تعلیم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رمضان عطیات اور تعلیم میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:وقاص علی عطاری مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ساؤتھ ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد G11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 جون 2022ء بروز اتوار قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب پاکستان کے مختلف شہروں سے کثیر اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعد اجتماع کثیر عاشقانِ رسول 12 دن کے مدنی قافلے کےلئے سفر پر روانہ ہوئے۔(رپورٹ:محمد شیراز عطاری ڈسٹرکٹ بہاولپور، میٹرولیٹن سٹی شعبہ تعلیم ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تعلقہ بار ایسوسی ایشن گمبٹ سندھ میں وکلا کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کثیر وکلا حضرات نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ شعبہ عبدالواحد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی (سندھ) میں ہونے والی محفلِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس محفلِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈییارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت گونگے، بہرے اور نابینا افراد کے لئے سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغین نے محفلِ مدینہ میں ہونے والے سنتوں بھرا بیان کیا شاروں کی زبان میں ترجمانی کی نیز تصور ِمدینہ، دعا اور صلوۃ و سلام کا بھی اہتمام کیا۔اس موقع پر فیضان عطاری، شاہد عطاری، وسیم عطاری، جمیل عطاری، عمران عطاری اور سہیل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رُکنِ شورٰی اور نگران شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سسٹم حاجی محمداطہر عطاری نے گزشتہ دنوں ایک تربیتی نشست میں دارالمدینہ پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور پرنسپل صاحبان کی تربیت فرمائی۔

دورانِ تربیت رکن شوریٰ کا کہنا تھاکہ اپنے کاموں کے حوالے سے محتاط رہیں۔ہر پرنسپل کو چاہیے کہ وہ چار باتوں پر ضرور عمل کریں 1)اپنے طالب علموں کی مزید بہتری کے لئے کوشاں رہیں 2)سرپرستوں کو ہر معاملے میں مطمئن کریں 3)اپنے مسائل کا حل خود تلاش کریں اور 4)اپنے کیمپس کو ہر لحاظ سے مستحکم بنائیں۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو مطالعےکی ترغیب دیتے ہوئے بالخصوص دو کتابوں ’’حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کی 425 حکایات‘‘ اور ’’فیضان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ‘‘ پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


اساتذہ اور طلبہ کی کارکردگی کو جانچنے، تعلیمی سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنانے، تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنانے اور انتظامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ذمہ داران کیمپسز کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

جدول کے دوران اسکول کو تعلیمی و انتظامی اعتبار سے بہتر کرنے کے لئے ہدایات دی جاتی ہیں اور اساتذہ کو اپنے فرائض منصبی مزید بہتر انداز میں ادا کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

گزشتہ دنوں نگران پنجاب دارالمدینہ مولانا زبیر عطاری مدنی نے لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، راوالپنڈی، گجرات، کنجا، کھاریاں، لالہ موسیٰ اور چشمہ میں قائم دارالمدینہ کے کیمپسز کا دورہ کیا۔

اس دوران اُنہوں نے تعلیمی اور انتظامی اُمور کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورمختلف امور پر تدریسی عملے کی تربیت کی۔نگرانِ پنجاب نے حاضری، وقت کی پابندی اورڈسپلن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ ہر فرد کو ان خوبیوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ان خوبیوں پر عمل پیراہونے والے لوگ ہرادارے کا مان ہوتے ہیں۔

مزید اُن کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ آنے والی نسلوں کے ایمان و عقائد کا تحفظ قائم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے، ہمیں مصلح بن کراس عظیم مقصد کے لئے کام کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنے کردار کو اس طرح ڈھالنا چاہیے کہ طلبہ ہمارے نقش وقدم پر چلیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے نماز اور دعوت ِ اسلامی کے 12دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ ہم خود بھی نماز، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات، مدنی مذاکرے اور دیگر نیک اعمال کی پابندی کرنے والے ہوں تاکہ ہمیں دیکھ کر طلبہ کے دلوں میں دین سے محبت پیدا ہو اور وہ بھی ان باتوں پر عمل کریں نیز انہوں نے اساتذہ اور والدین کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس دورے میں نگران پنجاب نے چشمہ میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کی سعادت بھی حاصل کی اور تنظیمی ذمہ داران سے مشورے بھی کئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


13 جون 2022 ء بروز پیر کو سندھ سیکریٹریٹ میں  افسران سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا :جس میں محکمہ داخلہ سلیم جلبانی ، سینئر چیف ماحولیات وقارالدین ، چیف سیکریٹری اسٹاف آفیسر عبدالستار عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم عبد الواجد لاکھو ، سیکشن آفیسر حنیف نوریو اور دیگر افسران شامل تھے ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کی خدمات کا تعارف کروایااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے آئندہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


13جون2022 ء  بروز پیر مجلس رابطہ کے ڈویژن ذمہ دار نے نگران میٹروپولیٹن و ڈسٹرکٹ نگران حاجی اعجاز قادری عطاری کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر فیصل عطاء ، PA کمشنر شیخ وسیم ، ڈائریکٹر مینیجرچولستان مہر خالد، فوکل پرسن امتیاز حسین لاشاری ، 1122ریسکیو ڈسٹرکٹ آفسیر باقر حسین و دیگر اسٹاف سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات پھولوں کا گلدستہ اور کتاب بنام ”فیضان نماز “تحفے میں پیش کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ، نیز چولستان کے اندر دینی و سماجی کام کرنے کے لئے ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دینی کام میں مکمل کرنے کی تعاون کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: ڈویژن ذمہ دار محمد اقبال عطاری بہاولپور مجلس رابطہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


13 جون 2022 ء بروز پیر ملتان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار کی مجلس رابطہ ملتان کے ذمہ داران کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر مملکت و ممبر قومی اسمبلی محمد عامر ڈوگر اور سابق ممبر قومی اسمبلی نواب امان اللہ خان سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے انہیں بریف کیا،اورمدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر عامر ڈوگر نے مدنی مرکز وزٹ کرنے کی نیت کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و دیگر کتب و رسائل انہیں تحفے میں پیش کئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوئٹہ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ آف بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات چیف جسٹس ہائی کورٹ آف بلوچستان کو دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا بالخصوص جیل خانہ جات میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی ، جس پر چیف جسٹس نے دینی کاموں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوئٹہ میں ایس پی سیکیورٹی نعیم اچکزئی ، ایس پی لیگل حمید اللہ دستی، ڈی آئی جی کوئٹہ کے پرسنل سیکریٹری فضل داد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی غلام حسین، اکاؤنٹ آفیسر ڈی آئی جی آفس، و دیگر سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات شخصیات کو دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کیاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر مجیب الرحمن عطاری ڈسٹرکٹ جعفر آباد شعبہ رابطہ ذمہ دار بھی ساتھ تھے۔ (رپورٹ: وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )