ریسکیو1122 کے تعاون سے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذۂ کرام سمیت نگران زون، نگران کابینہ، ریجنل ذمہ دار شعبہ FGRFاور رکن زون FGRFبھلوال نے شرکت کی۔

ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے شرکا کو فرسٹ ایڈ اور ڈزاسٹرز مینجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ کروائی۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی

رکنِ زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے زیراہتمام 04 جولائی 2021 کوپاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہن نےاصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائےاور تقرری مکمل کرنے کےاہداف دیئے نیز زون میں دینی کام کرنےحوالےسے نکات بتائے اور ریجن کارکردگی شیڈول پر اضافے پر حوصلہ افزائی کی جبکہ ماتحت کے شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم کا تقابل کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے مزید اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بہتر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


 دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون جناح کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا ۔جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالےسے نکات سمجھائے اوراسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے دینی کاموں کے ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے نیز دینی ماحول سےمنسلک اسلامی بہنوں کی فہرست تیار کرنے کا ہدف دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے ہفتہ واررسالہ کارکرگی میں بہتری لانےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 5 جولائی 2021ء کو رضاء المصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 میں کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کورنگی، لانڈھی اور محمود آباد  کابینہ کے بستہ ذمہ داران اور ریجن ذمہ دارنے شرکت کی۔

نگران شعبہ روحانی علاج محمد انور عطاری نے شرکاکی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ بستہ لگانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری، دفتر ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کراچی ریجن کے ذمہ داران نے کوئٹہ میں A.P.P.Cنیوز ایجنسی، Geoنیوز، A.R.Yنیوز کے دفاتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تینوں نیوز چینل کے بیوروچیف صاحبان سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کی گئی۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کوئٹہ زون)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کے ڈویژن نیول کالونی کےعلاقے مواچھ گوٹھ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی اور شیڈول کےحوالےسےنکات بتائے۔کفن دفن کی تربیت لینے، ہفتہ واررسالہ کی تعداد مقررہ وقت پر بڑھانے اور ڈویژن دینی حلقے میں خود بھی اوردیگر کوترغیب دلاکر شرکت کروانے کا ذہن دیا ۔آخرمیں آئندہ ماہ کے لئے عملی اقدامات کرنے کے لئے اہداف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا علاقائی ذمہ دار سمیت کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ دراسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شریک رہنے کی ترغیب دلائی نیز تمام ماتحت کی تربیت کرنے کےحوالےسےنکات بتاتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورہفتہ وار رسالہ کارکردگی و جائزہ کارکردگی کو بہتر سے بہتر کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ درس و بیان کے حلقے لگانے کا ذہن بھی دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ڈویژن سعید آباد کراچی کی جون 2021 ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ڈویژن کے مدارس المدینہ بالغات کی تعداد :12

اور ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :95

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :10

ڈویژن کے گھر مدارس المدینہ بالغات کی تعداد :10

اور ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :20

مدارس کے تحت وصول ہونےوالےطالبات کے گھریلو صدقہ بكس کی تعداد :70

ہفتہ واراجتماع پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :34

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :17

رسالہ اصلاح اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:54


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ مہاجر کیمپ کراچی میں ڈویژن سطح پرمدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں علاقہ مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقے کے تحت لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجات کی کارکردگیوں کاجائزہ لینے کا ذہن دیتےہوئےکارکردگی میں بہتری لانےکےمتعلق کلام کیا اور شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالےسے اہم نکات پیش کئے جس پرعلاقائی مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں ذمہ داراسلامی بہنوں نے ان نکات پرعمل در آمد کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ جناح کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے میں بہتری لانے کے حوالےسے نکات سمجھائےاور جناح ڈویژن پرنئی اسلامی بہن کا تقرر بھی کیا نیز اسلامی بہنوں کو شعبے کو مضبوط کرنے ،ہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکس کھولنے کا ذہن دیتےہوئےاس کی کارکردگی کواپنی ذمہ داراسلامی بہن کوپیش کرنےکاہدف دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ اورمہاجر کیمپ کراچی میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں علاقہ مشاورت برائے اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن مشاورت وڈویژن مشاورت کی اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے علاقائی مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقوں پر تقرری مکمل کرنےکاذہن دیااور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی سمجھانے کے ساتھ ساتھ نرمی کی اہمیت بتاتےہوئے ماتحت کی حوصلہ افزائی کرنےکا ذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی شیڈول کاجائزہ لینے کاہدف دیا۔ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنےاور ہر انگریزی ماہ کی یکم تاریخ کومتعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ کی  ڈویژن سپر مارکیٹ میں 28 جون 2021 ءکوجاوید نہاری والوں کے داماد محمد عدنان کا انتقال ہوا جس پر عالمی سطح کی ذمہ دار اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے گھر کی خواتین سے تعزیت کی۔

عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے اہل خانہ کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے /پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں مرحوم کےلئےایصالِ ثواب و دعائے مغفرت بھی کی۔