دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر جمعرات کو  بعض مقامات پر مغرب اور بعض مقامات پر عشاء کے بعد ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتےہیں۔ اسی سلسلے میں آج دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بھی بعدِ عشاء 9:45 پر ہفتہ وار اجتماع ہوگاجس میں جانشینِ امیرِ اہل سنت الحاج عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ رضائے مصطفیٰ مسجد کورنگی نمبر 4 میں بعد مغرب ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوریٰ و ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، جامع مسجد غوثیہ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں بعد مغرب ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری ،عثمانیہ مسجد عبداللہ گوٹھ کراچی میں بعد مغرب ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی ، فیضانِ مدینہ جوہر ٹاون لاہور میں بعد مغرب ہونے والے اجتماع میں رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری اور جامع مسجد گلشنِ مدینہ رائے ونڈ میں نگران پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری بیان فرمائیں گے۔ 


امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

جانوروں کے بارے میں دلچسپ سوال جواب

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں60ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بلوچستان گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری میر شجاعت کھوسہ اور دیگر شخصیات کی آمد ہوئی۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں انہیں مدنی چینل، مدنی چینل کڈز اور اسلامک ریسرچ سینٹرسمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکو منٹری بھی دیکھائی۔

بلوچستان گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری میر شجاعت کھوسہ اور دیگر شخصیات کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری سے ملاقات بھی کروائی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری میر شجاعت کھوسہ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار رضا عطاری، شعبہ رابطہ زون ذمہ دار بلوچستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 5 جولائی 2021ء کو مدرسۃ المدینہ دھریالہ جالپ پنڈدادن خان کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پنڈدادن خان کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے شرکا کو پابندی سے بستوں پر وقت دینے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مزید بستے بڑھانے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے کے بعد مشرف عطاری نے نگران کھیوڑہ ڈویژن سے ملاقات کی جس میں ماہ ستمبر 2021ء میں کھیوڑہ شہرکے اندر دعائے صحت اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مشرف علی عطاری، ریجن ذمہ دارشعبہ روحانی علاج )


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت 5 جولائی 2021ء کو علاقہ بلوچ کالونی کراچی میں ستار مسجد کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ، ڈویژن، علاقائی سطح کے ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”علمِ دین کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کے کاموں میں مصروف رہنے اور مسجد آباد کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد اشفاق عطاری، علاقہ مشاورت محمود آباد)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام فیضان مدینہ ٹنڈو آدم، فیضان مدینہ اسلام آباد اور پرانا ٹرک اڈا محمدی مسجد اٹک پنجاب میں 63 دن کا تربیتی کورس جاری ہے  جن میں مختلف علاقے کے عاشقان رسول شریک ہیں۔

شرکائے کورس اسلامی عقائد، تفسیر سننے سنانے اور درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا سیکھ رہے ہیں۔ تربیتی کورس میں شیڈول کے مطابق دینی حلقے بھی لگائے جارہے ہیں۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نگران حافظ قربان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کوئٹہ سول سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری S.N.G.Dمحمد سلیم سے ملاقات کی۔

حافظ قربان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نگران حافظ قربان عطاری، کراچی ریجن ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری، کوئٹہ کے نگران کابینہ، متعلقہ شعبے کے ذمہ دار عرفان عطاری اور وقار عطاری نے سول سیکریٹریٹ میں سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی روشن علی شیخ اور ایڈیشنل سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈپٹی  سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی افتخار بگٹی سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

حافظ قربان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”جنت میں لے جانے والے اعمال“ تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ بہاولپور میں P.R.Oٹو D.P.Oعمر اسلم سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر جام سجاد سے ملاقات ہوئی جس میں چرمِ قربانی کلیکشن پوائنٹس وغیرہ کے ایشوز پر میٹنگ کی۔


پچھلے دنوں سابق نگراں وزیر اعظم پاکستان جسٹس ر میر ہزار خان کھوسہ صحبت پور میں رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگرانڈیرہ الٰہ یار زون حاجی محمد انور عطاری، نگران صحبت پور کابینہ عبد الکریم عطاری اور صحبت پور کے ذمہ دار نثار عطاری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے C.C.P.Oکوئٹہ محمد اظہر کرم سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان کے ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی او فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 5 جولائی 2021ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ دودھنیال ضلع نیلم کشمیر میں 7دن کا ”فیضان نماز کورس“ کا سلسلہ جاری  ہے جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔

دوران کورس مفتش مدنی کورسز محمد عرفان نکی عطاری نے ”وقت کی قدر اور دینی ماحول کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمداحمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)