17 جون 2022 ءبروز جمعہ ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے کورنگی کریک    اور کورنگی کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جہاں سینئر آفیسر رضوان اور سی او سے ملاقات ہوئی ساتھ ہی وائس چیئر مین کورنگی کریک محمد شاہد اور کورنگی کریک کونسلر عدنان سے بھی ملاقات ہوئی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور دینی و فلاحی کاموں کےبارے میں بتاتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی ساتھ ہی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی ۔

اس کے علاوہ شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، کراچی وزٹ کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


احادیثِ مبارکہ میں علم دین سیکھنے کے ڈھیروں فضائل بَیان ہوئے ہیں، آئیے ان میں سے تین (3) احادیثِ مبارکہ سنئے اور اپنے دل میں علم دین کی اہمیت اُجاگر کیجئے اور اپنے بچوں رشتہ داروں اور عزیزوں کو علم دین کی طرف راغب کیجئے،چنانچہ فرمانِ مصطفے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:

1)جوشخص طلبِ علم کے لیے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی،کتاب العلم،باب فضل طلب العلم، الحدیث :۲۶۵۶، ج۴،ص۲۹۴)

2) جو کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فَرائض کے متعلق ایک یا دو یاتین یا چاریا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنّت میں داخِل ہو گا۔ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ،ج۱ ص ۵۴ ، حدیث ۲۰ )

3) اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علما کوعلیحدہ کرکےان سے فرمائے گا: اے عُلما کے گروہ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لیے تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیا تھا اور تمہیں اس لیے علم نہیں دیا تھا کہ تمہیں عذاب میں مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (جامع بیان العلم و فضلہ، الحدیث:۲۱۱،ص۶۹)

شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنے مریدین، محبین اور معتقدین کو وقتاً فوقتاً علم دین سیکھنے اور اس سے فیض یاب ہونے کا ذہن دیتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کو ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے اور سننے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں۔

سابقہ سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے21 صفحات پر مشتمل رسالہ علم کی برکتیںپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ علم کی برکتیں پڑھ یا سن لے اُسے اپنی رضا کے لئے علم دین سیکھنے اور اسے پھیلانےکی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


عاشقان رسول کے قلوب کو علم دین سے منور کرنے کے لئے ہر ہفتے کی طرح آج رات بھی عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

اس مدنی مذاکرے میں بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

اس مدنی مذاکرے میں پاکستان بھر کے سنی جامعات سے کم و بیش 1500 طلبائے کرام بھی شرکت کریں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جون 2022ء بروز جمعرات حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا جس میں آئی ایس آئی اور دیگر پولیس آفسرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا اعظم عطاری مدنی نے”درود پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی اہمیت بیان کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ذیشان عطاری معلم مدرسۃالمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اطبائے کرام سے ملاقات کی۔

اس دورانِ ذمہ داران نے اطبا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں صوبائی ذمہ دار حکیم نعیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے ممبر قومی طبی کونسل حکیم ضیاء اللہ فتح گڑھی کی والدہ کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ضلع قصور کے شہر پھولنگر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”شوقِ حج“ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جون 2022ء بروز جمعرات عبد اللہ گوٹھ بن قاسم ٹاؤن نیشنل ہائی وے کراچی کی جامع مسجد عثمانیہ میں شعبہ ائمہ مساجد بن قاسم ٹاؤن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ائمہ مساجد کو دینی امور میں بھرپور عملی شرکت کرنے اور مساجد کی آباد کاری کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے 2 مسجد کی ماہانہ آمدن و اخراجات کاجائزہ لیا اور جہاں اب تک خودکفالت کی حاجت ہے وہاں کم و بیش 50 صدقہ بکس جلد از جلد لگوانے نیز خود کفالت کے لئے کوشش جاری رکھتے ہوئے علاقے کی شخصیات سے ماہانہ 1 اجیر کو اسپانسر کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد راجہ بازار میٹروپولیٹن راولپنڈی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکت کی ۔

رکن شوری نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا،نیز اس اجتماع پاک میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت حلقہ لگایا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی اس موقع پر محمد سمیر ہاشمی عطاری ،محمد عمیر عطاری ،جمال مدنی،عبدالغفور مدنی زبیر عطاری اور شاہد عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


کسی بھی عمل کو شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا دین اسلام کا لازمی حصہ  ہے تاکہ علم و عمل دونوں میں مطابقت ہو جائے اور اس عمل میں مٹھاس پیدا ہو ۔اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 9 ،11 ، 14 ، 15 ،16 جون 2022 ء کو حاجی کیمپ اسلام آباد میں حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اس تربیتی پروگرام میں عازمین حج کو حج وعمرہ کے بنیادی مسائل کے ساتھ ساتھ احرام باندھنے کا عملی طریقہ ، مناسک حج اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بتائے ، نیزعازمین حج کو حج و عمرہ کے بنیادی و اہم مسائل پر امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے لکھی جانے والی مشہور و معروف کتاب ”رفیق الحرمین “تحائف میں پیش کئے ۔

اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی دیجیٹل سروسز ”حج و عمرہ ایپ “کے بارے میں بتایا کہ یہ ایپ حج و عمرہ کی ادائیگی میں کس طرح معاون و مددگار ہے اور اسے انسٹال کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


15 جون 2022ء بروز بدھ صوبۂ پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، رکن ِمجلس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داران کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ روحانی علاج کی پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سال 2022ء کے 3 ماہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اسلامی بھائیوں کے کم و بیش ایک ہزار 401، اسلامی بہنوں کے 152 جبکہ اورسیز میں اسلامی بھائیوں کے 442 اور ٹوٹل ملک و برونِ ملک میں کم و بیش 2 ہزارتین مقامات پر روحانی علاج کے بستے دعوت اسلامی کے تحت چل رہے ہیں جن میں بغیر کسی نذرانے اور فیس کے تعویزات عطاریہ دیئے جاتے ہیں۔

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

1:شعبہ روحانی علاج کے تحت پچھلے 3 ماہ میں دعائے شفا اجتماعات میں کم و بیش 11 اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے بیانات کروائے گئے۔

2:شعبہ روحانی علاج کے 19 کورسز ہوئے،کراچی، ملتان اورت فیصل آباد میں 3 استخارہ کورسز ہوئے۔

3:گلگت بلتستان میں 6 دعائے شفا اجتماع ہوئے اور روحاجی علاج کے کورسز بھی ہوئے۔

4:ماہ ِرمضان المبارک میں اعتکاف کے 3 ہزار424 مقامات پر شعبہ روحانی علاج کے بستے لگائے گئے۔

5:شعبہ روحانی علاج کے تحت ملتان میں استخارہ آفس کی تعمیر جاری ہے اور لاہور فیصل آباد میں بھی ان شاءللہ استخارہ آفس تعمیر ہوگا نیز بنگلادیش میں بھی استخارہ آفس شروع ہونے جارہا ہے۔

6:استخارہ سروس 24 گھنٹے کے لئے ہے کسی دن بھی چھٹی نہیں ہوگی۔

7:شعبہ روحانی علاج کے تحت اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں کو تعویزات دیتی ہیں، اسلامی بہنوں میں 12 ماہ کے کورسز کا شیڈول بنایا گیا ہے، اسلامی بہنوں کے 8 نئے تعویذات کے بستے کھلیں ہیں اور 4 بستے روزانہ کی بنیاد پر شروع بھی ہوئے ہیں۔

8:یوکے، ہند اور ساؤتھ افریقہ میں انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کرنے والوں کو ان کے ملک میں بائی پوسٹ تعویذات فراہم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ 5 ممالک میں مزید شعبہ روحانی علاج کے بستے شروع کئے گئے ہیں جن میں ڈنمارک، سویڈن، ساؤتھ افریقہ، سورینام، نوروے اور زنزیبا افریقہ بھی شامل ہے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے علمِ توقیت کورس (لیول ون) کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی علمِ توقیت کے حوالے سے تربیت کرتےرہتے ہیں۔

کورس کے دوسرے دن مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا سجاد عطاری مدنی نے شرکا کو علمِ توقیت کے متعلق چند اہم اور بنیادی چیزیں بیان کیں نیز اس کورس کے ذریعے دنیا بھر میں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

واضح رہے اس کورس کی ہفتے میں 4 دن کلاس ہوگی جس کی ٹائمنگ دن 3 بجے سے 4 بجے تک ہے نیز یہ کورس 30 جون 2022ء کو مکمل ہو جائے گا جبکہ عیدالاضحیٰ کے بعد اس کورس کا دوسرا لیول شروع کیا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امت کی خیر خواہی اور مخلوق خدا کی کی تکلیف و بیماری پر مدد  و ہمدردی کرنے کے جذبے سے سرشار عاشقان رسول نے پچھلے دنوں پسرور میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی کی جانب سے بلڈ کیمپ ، سول ہسپتال میں لگایا جس میں 145 خون کے بیگ دیئے گئے ۔

بلڈ کیمپ میں ڈی پی او سیالکوٹ ذیشان رضا ، ڈی ایس پی ملک عامر ، صدر با نیاز باجوہ ، سیکریٹری بار رانا شاہد ، ایم ایس سول ہسپتال جنید ، سرجن ولید اور پسرور سرکل کے چھ تھانوں کے ایس ایچ او ز نے وزٹ کیا اور اس نیکی کے کام میں اپنا حصہ ملاتے ہوئے خون دیا ۔

اس موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے بانی حاجی سرفراز بھی موجود تھے انہوں نے ڈی پی سیالکوٹ کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریف کیا اور تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )