16 جون 2022ء  کو دعوت اسلامی کی جانب سے نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر پی آئی بی میں گھر گھر جا کر اسلا می بہنوں پر انفرادی کوشش کی اور اسلا می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔

٭دوسری جانب گلشن دارالسنہ میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ اس میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’قربانی کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

آخر میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے دعا کروائی اس کے بعد اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کی۔ صاحبزادیِ عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سیکھنے سکھانے کے حلقے کے بعد ایک اسلامی بہن کے بھائی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان سے تعزیت کی ۔ آخر میں فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کروائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  17جون 2022ء بروز جمعہ کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی اور اسلام آباد سٹی نگران ، سندھ، پنجاب ، خیبر پختون خواہ اور کشمیر صوبہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و ذمہ داران کے مدنی پھولوں کے سلسلے میں اہم نکات سمجھائے نیز جنوری 2022 ءتا مئی 2022 ءکی ماہانہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اوراہداف بھی دئیے اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭جبکہ دوسری جانب 18جون 2022 ءبروز ہفتہ فیصل آباد میں پاکستان نگران کا پاکستان مجلس مشاورت ذمہ داران اور پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی، اسلام آباد سٹی نگران ، سندھ، پنجاب ، خیبر پختون خواہ اور کشمیر صوبہ نگران اور پاکستان کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 جون 2022ء بروز اتوار شاہدرہ لاہور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالَم عطاری نے ”اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کی اہمیت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا اور نئی تنظیمی کار کے مطابق کام کرنے کے متعلق ذہن سازی کی۔

اسی طرح ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کو خود کفیل کرنے نیز عطیات بکس و بستوں کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 جون 2022ء بروز ہفتہ جامع مسجد کنزالایمان بابری چوک میں قائم  دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد لقمان عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس موقع پر طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کے درمیان تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی گھر درس اور چوک درس دینے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کرنے اورانہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً دینی درس گاہوں کا قیام کیا جاتاہے تاکہ ان دینی درس گاہوں سے فارغ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائی معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کریں۔

اسی سلسلے میں 17 جون 2022ء بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ نورانی کا افتتاح کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی اور مولانا عارف رضا عطاری مدنی (معاون رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ بوائز) کے ہمراہ جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا نیز رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد سبحانی سیکٹر 13 کراچی میں نئی تقسیم کاری کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ 12 دینی کاموں کے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی اور ذمہ داران کو دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کراچی ویسٹ ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔اس موقع پر کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران بھی موجودتھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گرین سٹی واہ کینٹ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو تقسیم کاری کے حوالے سے راولپنڈی اور اٹک ڈسٹرکٹ کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسنِ اخلاق اوراطاعت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں ملک و بیرونِ ملک سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید اس مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام پاکستان کے شہر کوئٹہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعی قربانی 2022ء کے حوالے سے ایک نشست منعقد کی گئی جس میں بلوچستان اجتماعی قربانی کے سینٹرز ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ نشست صوبائی ذمہ دار عبید عطاری مدنی نے QMS Software کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن اندازمیں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 جون 2022ء بروز ہفتہ شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی  کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں کراچی سٹی کے ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی اور شعبے کو خود کفیل کرنے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کے بھکرڈسٹرکٹ کلور کوٹ دریا خان تحصیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کلورکوٹ دریا خان میں طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل پرسنز اور جسمانی معذور افراد سمیت اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس موقع پر مجاہد عطاری ضلع بھکر ذمہ دار اور تحصیل ذمہ دار عدیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے شہر سکرنڈ ضلع نوابشاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر نواب شاہ ڈویژن ذمہ دار محمد اسمعیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی۔بعدازاں تحصیل نگران سے دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے جامعۃ المدینہ اسپیشل پرسنز اور سکرنڈ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانے کے حوالے سے گفتگوکی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول سمیت اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔

اس اجتماعِ پاک میں اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈویژن ذمہ دار لاڑکانہ محمد مصری خان عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرے بیان کی ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)