گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کے
نگران مولانا محمد فہیم مدنی عطاری نے لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
کیا۔
اس مدنی مشورے میں مولانا محمد فہیم مدنی نے سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بیان کئے ،اس موقع پر لاہور ڈویژن مجلس
تاجران کے نگران حاجی افضل عطاری ، اراکین ٹاؤن کارکردگی ذمہ داران سمیت مارکیٹ
ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ:
سید شاہ زیب عطاری مجلس تاجران لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سیّد ظہیرالاسلام
سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نےانہیں نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے
میں آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیّد ظہیر
الاسلام کو دعوتِ اسلامی کے شعبےمکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
19 جون 2022 ء کو لانڈھی ٹاؤن ، کراچی میں چالیسویں
کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس
میں مختلف مقامات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی آصف عطاری نے ”ایصال ثواب کی فضیلت اور اہمیت “ پر سنتوں
بھرا بیان کیااور حاضرین کی دینی ، اخلاقی و روحانی اعتبار سے تربیت کی نیز اختتام
پر مرحوم بہادر علی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ و دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ :
محمد مصطفی انیس)
دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور
عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے حافظ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر
گورائیہ، سیکورٹی انچارج ٹو ڈی سی آفس میاں امتیاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب
نواز چدھڑل، سیکورٹی انچارج ٹو ڈی پی او آفس فیصل اعجاز اورانچارج انفارمیشن برانچ
ڈی سی آفس انجم سہیل سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش
کرتے ہوئے قربانی کی کھالوں کے NOC کی
درخواست مارک کروا کے جمع
کروائی۔اسی طرح مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے راستے اور نکاسی کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر سے اہم امور پر میٹنگ ہوئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسلامی
بھائیوں کے سیکھنے سکھانے کے لئے کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے عاشقان رسول نے شرکت کی
۔
مبلغ دعوت اسلامی نے اس کورس میں میت کو غسل
دینے کی فضیلت پر گفتگو کی اور میت کو کفن پہنانے کا طریقہ سیکھایا ساتھ ہی نماز
جنازہ کا عملی طریقہ بھی بتایا نیز کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی لیا گیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ :
محمد مصطفی انیس)
شعبہ اجتماعی قربانی دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون
2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں
شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز صوبۂ پنجاب کے ناظمین سمیت دیگر شعبہ جات کےاسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالباسط عطاری (QMS ذمہ دار شعبہ اجتماعی قربانی فیصل آباد ڈویژن) نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے اجتماعی قربانی کے سافٹ ویئر بنام QMS
چلانے کے حوالے سے تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر
پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی غلام الیاس عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود
تھے۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری آفس ذمہ دار شعبہ اجتماعی قربانی
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
20 جون 2022ء بروز پیر یوسی حافظ آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں مدنی مشور ے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ تحصیل نگران محمد عمران عطاری نے ”خوش اخلاق“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق
چند اہم امور پر مشاورت کی اور دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس
پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:اعظم عطاری یوسی نگران ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ایک نجی ادارے کے تحت قائم سینئر سٹیزن سینٹر
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ہر عمر کے افراد کی اخلاقی وشرعی تربیت کا
سلسلہ جاری رہتا ہے جس میں مبلغین کے ذریعے عاشقان رسول کو علم دین سیکھنے کا موقع فراہم کیاجاتا ہے۔
اسی سلسلے میں 20جون2022ء بروز پیر بعد نماز ظہر
نیو کراچی سیکٹر5 ایم میں ایک نجی ادارے کے تحت قائم سینئر سٹیزن سینٹر (یعنی بڑی عمر کے افراد) میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ
حلقہ مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے حلقے میں شریک سینئر سٹیزن سمیت تمام شرکا کو نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے فکر آخرت اور تلاوتِ قراٰن کے ساتھ ہر نماز کے بعد مسنون ذکر و
اذکار کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کو نیکیوں میں
گزارنے کا ذہن دیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ
نےدعا کروائی جبکہ تمام شرکائے حلقہ نے رکنِ
شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں عاشقانِ رسول کو علم ِدین سکھانے کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی جاتی ہے۔
اسی
سلسلے میں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 3 دن پر مشتمل 12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری ، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے صوبائی نگران، ڈویژن نگران، ڈسٹرک نگران، تحصیل اور میٹرو پولیٹن نگران و ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف نشستوں کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی راہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے
سے تربیت کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں 12 دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کورس کے
اختتام پر کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کا آن لائن گوگل فارم پر ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں کامیاب والے اسلامی بھائیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔بعدازاںذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران ِپاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن، شعبہ اصلاح
برائے قیدیان کے ذمہ داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 جون 2022ء بروز
پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) کے میں ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ اصلاح برائے
قیدیان کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور شعبے کے دینی
کاموں کا فالواپ لیا جس پر ذمہ داران نے شعبے کی کاکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مجدِّدِ اعظم
،امامِ اہلسنّت،اعلیٰ حضرت امام اَحمد رضا
خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے
پانی کی رنگت سےمتعلّق 11صفحات پر محیط شاندار
تحقیق فرمائی ہے۔ سطورِ ذیل میں اس تحقیق کا مختصر خُلاصہ پیشِ خدمت ہے۔
خُلاصۂ
تحقیق
پانی
کی رنگت میں اختلاف:
محققین
کا اِس بارے میں اختلاف ہے کہ آیا پانی
کاکوئی رنگ ہے بھی یا نہیں۔بعض علما و محققین کے نزدیک پانی بے رنگ ہے اور بعض کی
تحقیق کے مطابق پانی ذِی لَون (رنگ والا) ہے۔
چنانچہ امامِ اہلسنت ،اعلیٰ حضرت امام
احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے
دلائلِ نقلیہ و عقلیہ کے ذریعے اِس بات کو ثابت فرمایا ہے کہ پانی ذِی لَون یعنی رنگ والا ہے۔
آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے
فرمایا :صحیح یہ ہے کہ پانی کا رنگ
ہوتاہے۔ امام فخرالدین رازی وغیرہ کئی
علما و محققین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِم کا یہی مختار
ہے۔نیز فقہائے کرام
رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِم نے پانی
سے متعلّق شرعی اَحکام بیان کرتے ہوئے
پانی کے ذِی لَون(
رنگ والا )
ہونے کو جابجا تواتر کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔ عبارتِ امام ملاحظہ ہو: "اور صحیح یہ کہ وہ ذی لَون(رنگ والا) ہے ،
یہی امام فخر الدین رازی وغیرہ کا مختار ہے جو کلام فقہا مسائل آبِ کثیر و آبِ
مطلق وغیرہما میں ذکرِ لَون متواتر ہے۔"[1]
اس کے بعد
امامِ اہلسنت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نےچند
ایسی حدیثوں کو نقل فرمایا جن میں پانی کے
لئے "لَون" یعنی رنگ والا ہونےکا ذکر فرمایا گیا ہے۔ پھر پانی کے رنگ والا ہونے کے مَوْقِف پر عقلی دلیل بھی ذکر فرمائی ہے کہ :
" معہذا مقرَّر ہوچکا کہ اَبصارِ عادی دُنیاوی کے لئے مرئی کا ذی لَون ہونا
شرط ہے ،بلکہ مرئی نہیں مگر لَون و ضیا ،تو
پانی بے لَون کیونکر ہوسکتاہےو لہذا ابنِ کمال پاشا نے اُس کے حقیقۃً ذی لَون ہونے
پر جَزم کیا۔"[2]
مذکورہ بالا
سطور کا خلاصہ یہ ہے کہ دُنیا میں عادۃً ظاہری نگاہوں سے رنگ والی شے کو ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ دِکھائی دی جانے والی چیز کے لئے رنگ والا ہونا شرط ہے ، لہذا پانی کا ظاہری آنکھوں سے دِکھائی دینا ہی اِس کے ذِی لَون(رنگ والا) ہونے
کی دلیل ہے۔
پانی
کا رنگ سیاہ یا سفید:
جن علما و محققین کے نزدیک پانی ذِی لَون یعنی رنگ والا ہے ان میں بھی باہم
اختلاف ہے۔ بعض محققین کےنزدیک پانی کا
رنگ سفید ہے اور بعض کا کہنا ہے کہ پانی
کا رنگ سیاہ یعنی کالا ہے۔ امامِ اہلسنّت ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دونوں طرف
کے محققین کے دلائل کو نقل فرما کر ان کے تحقیقی اور تشفی بخش جوابات ارشاد فرمائے ہیں۔ چنانچہ پانی کے سفید
رنگ والاہونے کی نفی کرتے ہوئے امامِ
اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے
پیش کردہ دلائل میں سے تین دلیلیں ملاحظہ ہوں:
چند
دلائل کاذکر:
1: مشاہدہ
شاہد کہ وہ (پانی)سپید
نہیں ولہذا آبی اُس رنگ کو کہتے ہیں کہ نیلگونی کی طرف مائل ہو۔
2: سپید
کپڑے کا کوئی حصہ دھویا جائے جب تک خشک نہ ہو اس کا رنگ سیاہی مائل رہے گا،یہ پانی
کا رنگ نہیں تو کیا ہے۔
3: دُودھ
جس میں پانی زیادہ ملا ہو سپید نہیں رہتا ،نیلا ہٹ لے آتا ہے۔[3]
تحقیقاتِ رضا کی روشنی میں پانی کی رنگت :
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے
اختتامِ بحث پر دلائل اور براہین کی روشنی
میں پانی کی رنگت کے حوالے سے تحقیقی قول ارشاد فرمایا ہے اور اس پر زبردست قسم کے
شرعی وسائنسی دلائل بھی بیان فرمائے ہیں۔[4]
چنانچہ قلمِ
رضا کو جنبش ہوتی ہے اور تحقیقاتِ رضا میں سے ایک عظیم شہ پارہ یوں ترتیب پاتا ہے:
أَقُوْل:
حقیقتِ اَمر یہ ہے کہ پانی خالص سیاہ نہیں ،مگر اُس کا رنگ سپید بھی نہیں ،میلا
مائل بیک گونہ سواد خفیف ہے اور وہ صاف سپید چیزوں کے بمقابل آکر کھل جاتا ہے جیسا
کہ ہم نے سفید کپڑے کا ایک حصہ دھونے اور دودھ میں پانی ملانے کی حالت بیان کی واللّٰہ سبحٰنہ وتعالی أعلم۔[5]
حاصلِ کلام: دلائلِ
نقلیہ و عقلیہ کے تناظر میں معاملے کی حقیقت
یہ ہے کہ پانی بے رنگ (colorless) نہیں
ہے ، بلکہ ذِی لَون (رنگ والا)
ہے۔پھر پانی کی رنگت کے حوالے سے بھی تحقیق یہ ہے
کہ پانی کا رنگ نہ تو خالص سیاہ ہے اور نہ
ہی (دودھ
وغیرہ کی طرح)بالکل سفید ہے۔ پانی کا اصل رنگ "ہلکا سیاہی
مائل" ہے ۔
جو اس نے
لکھ دیا ہے سَند ہے وہ دِین میں
اہلِ قلم
کی آبرو نُقطہ رضا کاہے
وادی رضا
کی ، کوہِ ہِمالہ رضا کا ہے
جس سمت
دیکھیےوہ علاقہ رضا کا ہے
سگِ
درگاہِ اعلیٰ حضرت
ابوالحقائق
راشد علی رضوی عطاری مدنی
١٩ذوالقعدہ١٤٤٣ھ،
مطابق 19 جون 2022ء، بروز: اتوار
[1]…فتاوی
رضویہ،3/236، رضافاؤنڈیشن لاہور۔
[2]…فتاوی
رضویہ،3/237، رضافاؤنڈیشن لاہور۔
[3]…فتاوی
رضویہ،3/238، رضافاؤنڈیشن لاہور۔
[4]… اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ
اللہِ تَعَالی عَلَیْہنے اپنے مَوقِف پر اِنتہائی شاندار انداز میں دلائل قائم فرمائے ہیں ۔ چونکہ عوام الناس ان
دلائل کو کماحقُّہ نہیں سمجھ سکتی ،اِس
لئے ان کا یہاں تفصیلی یا اِجمالی ذکر نہیں کیا گیا۔ اہلِ علم
حضرات مسئلۂ مذکورہ میں امام کے تفصیلی دلائل کو جاننے کے لئے فتاوی
رضویہ مخرَّجہ کی تیسری جلد کے صفحہ 235 تا 245 کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
[5]…فتاوی
رضویہ،3/244-245، رضافاؤنڈیشن لاہور۔
دعوت
اسلامی کے تحت 17 جون 2022ء کو نگران عالمی
مجلس مشاورت نے اراکین شعبہ بین الاقوامی امور میں سے جن اسلامی بہنوں کی تبدیلی
ہوئی/ اضافہ ہوا ، ان کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ اراکین کی تبدیلی سے متعلق مدنی مشورہ لیا۔ اس موقع پر مدنی مشوروں کا نظام ، کارکردگیوں کا نظام اور رابطوں کا نظام سے متعلق بات چیت ہوئی۔
٭اس
کے علاوہ صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے جمشید روڈ میں ایک شخصیت خاتون کے گھر ہونی والی محفلِ نعت میں شرکت کی۔
محفل
نعت میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’شادی
کے موقع پر شکر ادا کرنا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نعمتوں پر شکر سے متعلق مدنی
پھول پیش کئے۔ آخر میں صاحبزادیِ عطار نے خیرو برکت کی دعا کروائی اور محفلِ نعت کے اختتام پر ملاقات و انفرادی کوشش کی۔
Dawateislami