دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت گزشتہ دنو ں کراچی کے مختلف مقامات (گلشن کابینہ، نیا آباد، سولجر بازار ،بہادرآباد ، امیر
خسرو ، چاندنی چوک اور بلدیہ ٹاؤن میں 2 مختلف مقامات) پر اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں کم بیش167 کےقریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے ’’فکر
آخرت‘‘ کےموضوع پر بیانات کئےاوررسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا آسان
طریقہ بتایا جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ
رسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنےاعمال کاجائزه
لینے اور نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔ اسی طرح رسالہ نیک اعمال سے متعلق کئےجانےوالے سوالات کےجوابات
دیئے آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی نگران فلک شیر
عطاری نے7 جولائی 2021ء کو نواب شاہ میں
مدرسۃ المدینہ معراج سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کا مدنی حلقہ لگایا۔
فلک
شیر عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ بعد ازاں نگران شعبہ
مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے ناظمین اور مدرسین کا مدنی مشورہ بھی لیا۔
(رپورٹ: فلک شیرعطاری، نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی)
شعبہ
رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پاکپتن میں
دینی حلقہ ہوا جس میں ضلعی صدر جنرل سیکرٹری سمیت دیگر اطبائے کرام نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا۔ (رپورٹ:
حکیم محمد حسان عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نےڈیرہ مراد میں ڈپٹی کمشنر نصیر
آباد اظہر شہزاد اور ان کے اسٹاف سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی
کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ تحفے پیش کرتے
ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر خضر
حیات، چیف آفیسر ارباب وڑائچ اور ڈسکہ میں
D.S.P
میاں معظم سمیت ولایت شاہ S.H.O سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب
”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ اور رسالہ ”
ابلق گھوڑے سوار “تحفے پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔
زون ذمہ دار شہباز علی عطاری کی صاحبزادہ محمد خلیل
الرحمن صاحب سے ملاقاتیں
شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی فیصل آباد کے زون ذمہ دار شہباز علی عطاری نےدار
العلوم جامعہ امینیہ رضویہ فیصل آباد کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمد خلیل الرحمن
صاحب سے ملاقات کی۔
زون
ذمہ دار شہباز علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے
متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی فیصل آباد کے زون ذمہ دار شہباز علی عطاری نے پیر سید
محمد منصور الحق شاہ صاحب (مہتمم جامعہ سبحانیہ فیصل آباد)،
مولانا محمد افضل قادری صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث مظہر الاسلام
فیصل آباد)،
مولانا محمد ریاض جلالی صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث مظہر الاسلام
فیصل آباد )،
شیخ الحدیث حاجی راشد حبیب صاحب (دار العلوم جامعہ امینیہ رضویہ فیصل
آباد) سے
ملاقات کی۔
زون
ذمہ دار شہباز علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے
متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
ملیر
کابینہ سعود آباد ایچ ایریا میں ایک مسجدکا سنگِ بنیاد ہونے جارہا ہے۔ سنگِ بنیاد اراکین
شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری رکھیں گے۔
اسی
سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار اور رکن کابینہ ملیر دانش عطاری نےD.M.Cصولڈ
ویسٹ کی ٹیم سے صفائی کے انتظامات کروائے۔ ذمہ داران نے ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ
یسین خان اور اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شخصیات سے مسجد کی مقامی جگہ کی صفائی او دیگر مسائل پر کلام کیا اور
ماہنامہ فیضان مدینہ و مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے۔
بعد
ازاں ذمہ داران نے S.Pانوسٹی
گیشن ڈسٹرکٹ کورنگی زبیر تنولی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے کاموں پر بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ و رسالہ ”ابلق گھوڑے
سوار“ تحفے میں پیش کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار عرفان عطاری نے A.G.M.D.A
کوئٹہ طارق بزدار سے ملاقات کی۔
عرفان
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا اور دیگر
امور پر بات چیت کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے میانوالی کے سابق M.P.A
اور
P.T.Iکی سیاسی
شخصیت ڈاکٹر صلاح الدین خان اور ایک N.G.Oکے ڈاکٹر گوہر
سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کام اور شعبہ فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ شخصیات کو 10 جولائی 2021ء کو ہونے
والے تقسیم اسناد اجتماع کی دعوت دی گئی اور مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شاہدرہ
لاہور میں نئے بننے والے قرآن محل کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مدنی حلقہ لگایا جس
میں شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
محمد
رضا عطاری نے قرآن محل کی اہمیت پر بیان کیا اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی
کاموں کو بڑھانےکےحوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد ناصر عطاری، رکن زون لاہور)
شعبہ
رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے اوکاڑہ میں اطباء
کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں انہیں نیکی کی دعوت
پیش کی۔
بعد
ازاں نگران شعبہ محمد حکیم حسان عطاری نے غوثیہ طبیہ کالج کے پرنسپل حکیم سید مراد
سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور غوثیہ طبیہ کالج کا وزٹ کیا۔
(رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم)