حضور سید کائنات شاہ موجودات صلى الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ الدعاء مخ العبادة ( یعنی دعا عبادت کا مغز ہے ) ایک اور جگہ پر ارشاد فرمایا کہ الدعاء سلاح المؤمن و عماد الدين و نور السموات والأرض (یعنی دعا مومن کا ہتھیار ،دین کا ستون اور آسمان اور زمین کا نور ہے)۔دعا کی اہمیت کو ہر مسلمان جانتا ہے کہ ہم کو کس انداز سے اور کس طرح دعا مانگنی چاہئے۔دعا کے ذریعے بندہ اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنی حاجتیں اور ضرورتیں پیش کرتا ہے۔اور دعا کے دوران گویا بندہ اپنے رب سے ہم کلام ہوتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم عاجزی اور انکساری سے دعا مانگیں اور ہمیشہ خیر ہی کی التجاء کرنی چاہیے۔

آپ کے دلوں میں دعا کے شوق و ذوق کو دوبالا کرنے کے لئے پندرہ ایسے اوقات جن میں آپ دعا مانگے گےتو ان شاء اللہ الکریم اللہ پاک کی رحمت سے آپ کی دعا قبول ہوگی:(1) شب قدر کی رات(2)یوم عرفات (یعنی نو ذوالحجۃ)(3) رمضان المبارک کے مہینے میں(4)جمعہ کی رات اور جمعے کے دن(5) مسجد کی طرف جاتے وقت(6)اذان کے وقت(7)تکبیر کے وقت(8)اذان و اقامت کے درمیان(9)پانچوں فرض نمازوں کے بعد(10)سجدے میں(11) تلاوتِ قرآن کے بعد(12)آب زمزم پینے کے بعد(13) روزا افطار کرنے کے وقت(14) اللہ پاک اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذکر کی مجلس میں (15)اور جمعے کے دن مغرب کی نماز سے کچھ وقت پہلے۔