دعا ایک بہت ہی اہم امر ہے دعا کے ذریعے بندہ اللہ پاک کا قرب پاتا ہے۔ حدیث پاک میں دعا کو عبادت کا مغز فرمایا گیا ،دعا ہی کے ذریعے بندے کی مشکلات و پریشانیاں حل ہوتی ہے، دعا اللہ پاک کی عظیم الشان نعمت ہے ،ایک اور حدیث پاک میں دعا کو مؤمن کا ہتھیار قرار دیا گیا مگر بعض لوگ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتی۔ آج میں آپ کو وہ پندرہ مقامات بتاتا ہوں کہ جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں:

(1) مُلتزَم : یہ کعبۂ معظمہ کی دیوارِ شرقی کے پارۂ جنوبی کا نام ہے ، جو درمیان درِ کعبہ وسنگِ اَسود واقع ہے (2) زیرِ میزاب (3) حطیم : کعبۂ معظمہ کی شمالی دیوار کے پاس نصف دائرے کی شکل میں   فصیل (یعنی باؤنڈری) کے اندر کا حصہ (4) حجر اسود (5) صفا (6) مروہ (7) منیٰ (8) مسجد نبوی (9) مکانِ استجابتِ دعا، جہاں ایک مرتبہ دعا قبول ہو وہاں پھر دعا کریں (10) مسجد قُبا شریف میں (11) جبلِ اُحُد شریف(یعنی اُحُد پہاڑ)(12) حضور سیدنا غوث پاک کے مزار پر دعا قبول ہوتی ہے۔(13) مزدلفہ (14) عرفات (15) نزد زم زم (یعنی چاہِ زم زم کے پاس )۔

یہ وہ مقامات ہیں جن کو اعلی حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کے والد گرامی نے ”فضائل دعا“ کتاب میں لکھا ہے۔ اللہ پاک ہمیں ان مقامات کی حاضری نصیب فرمائے اور وہاں پر رو رو کر دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ان ناقص دعاؤں کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم