دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں عاشقانِ رسول کے جامعات سے آئے ہوئے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کاانعقاد کیا گیا جس
میں اراکینِ شوریٰ نے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے متعلق آگاہی دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سنی جامعات کے طلبہ کرام کے درمیان رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کا بیان
16
جون 2022ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں پاکستان بھر سے سنی جامعات کے طلبہ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”اسلام کی روشنی ساری دنیا میں کیسے
پہنچی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلام کی تبلیغ میں صحابہ
کرام علیہم
الرضوان
کی قربانیاں بیان کیں۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمدامین عطاری،
حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی مولانا
جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
دارالسلام تنزانیہ کے کچھی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
جانشین امیر اہلسنت نےبیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2022ء کو دار السلام تنزانیہ کے کچھی ہال میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت مصطفٰے صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
تنزانیہ میں اسلامی بھائیوں کے گھروں پر دینی حلقہ،
جانشین امیر اہلسنت نے نیکی کی دعوت پیش کی
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان
دنوں دارالسلام تنزانیہ کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ جانشین امیر اہلسنت تنزانیہ میں نادر
عطاری مدنی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا۔ مدنی حلقے میں حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں 12
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی۔
بعد
ازاں دار السلام تنزانیہ میں ہی ایک اور شخصیت کے گھر پرنیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں جانشین
امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، انفرادی کوشش کے
ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 16جون 2022ء بروز جمعرات فیصل آباد کی تنظیمی ڈویژن رچنا ٹاؤن میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا
جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے سیکھنے
سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے میں سنتوں
بھرا بیان کیا اور تنظیمی ذمہ داران سے
ملاقات کرتے ہوئے اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ مزید دینی کام کو بڑھانے کی نیتیں کروائیں۔
فیصل
آباد کی تنظیمی ڈویژن ڈی گراؤنڈ دارالسنہ
میں تربیتی سیشن کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کےتحت 16جون2022ء بروز جمعرات فیصل آباد کی تنظیمی ڈویژن ڈی گراؤنڈ دارالسنہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کورس
کرنے کے لئے آنے والی 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔بیان کے بعد دارالسنہ کے
مدنی عملے کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کے حوالے سے نکات
بتائے اور دارالسنہ عملے کے سابقہ دینی کام کا
جائزہ لیتے ہوئے اس سے بات کی اور کورس میں
آنے والی طالبات کی کیسے تربیت کرنی ہے اس
کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ اسلامی کےتحت 14 جون 2022 ء بروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران فیصل آباد شہر کی تنظیمی ڈویژن رضا آباد میں اسلامی بہن کی عیادت کے لئے گئیں۔
اسلامی بہن کو مشکل پر صبر کرنے کی فضیلت بتائی اور دینی کام
کرنے کی ترغیب دلائی۔اس پر ان اسلامی بہن نے دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش
کیں۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 14جون 2022ء بروز منگل فیصل
آباد کی تنظیمی ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے کا ذہن دیا ۔
بعدازاں تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں پر مضبوط رہنے اور دین کی خدمت
کرنے کا جذبہ دیا۔اس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 15 جون 2022ء کو ڈسٹرکٹ کیماڑی محمدی کالونی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ
عطار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے، علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت میں آنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے
فرض علوم پر مشتمل کورسز کرنے کی ترغیب
دلائی ۔ نگران عالمی مجلس مشاورت نے اجتماع کے آخر میں دعا کروائی بعد اجتماع
ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ رہا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے ایک سیشن ہوا جس
میں شعبہ مدنی قافلہ کے اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔
دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ
رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جون 2022ء بروز جمعہ
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت شعبے کے دیگر اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی
واہداف کا جائزہ لیا اور ہفتہ وارمدنی مذاکرے کے مقامات میں اضافہ کرنے کا ذہن
دیا۔مزید رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:سہیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ، دینی کاموں کی کارکردگی
16 جون 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر فیصل
آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبہ کے متعلقہ رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد
شاہد عطاری مدنی، نگران شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی پچھلی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس شعبے کو خود کفیل بنانے سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا اور (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے
کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ شعبہ اوراقِ مقدسہ کس طرح کام کرتا ہے۔مزید آپ کا کہنا تھا کہ شعبہ اوراق ِمقدسہ پاکستان کے 644 شہروں میں کام کر رہا ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
الحمد
للہ عزوجل شعبہ
اوراقِ مقدسہ کے تحت اب تک کم و بیش 2 لاکھ267 باکسز مدارس المدینہ، مساجد، مارکیٹس اور بازاروں سمیت مختلف جگہوں
پر لگ چکے ہیں جسے ہر دوسرے ہفتے کے بعد خالی کرنے کا طے پایا ہے۔
اسی طرح مختلف شہروں میں 2 ہزار بڑے ڈرم اور 20 ہزار274 گھریلو بکس
لگائے گئے ہیں جبکہ پاکستان
بھر میں 476 اوراقِ مقدسہ کے اسٹور
ہیں جہاں اوراق مقدسہ کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے نیز 650 قراٰن محل ہیں جہاں مستقل طور پر اوراق مقدسہ
کو محفوظ کیا جاتا ہے۔مزیدکم و بیش 7 ہزار اسلامی بھائی رضاکارانہ طور
پر اس شعبے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔قراٰن محل تک مقدس اوراق پہنچانے کے لئے کم و بیش 49 رکشے اور تین سوزوکی گاڑیاں بھی اس شعبے کے پاس
ہیں۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ اسکولوں،
کالجز اور مدارس میں بھی اس شعبے کے تحت
کام کیا جارہا تاکہ ان میں مقدس اوراق رکھے جا سکیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami