
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں بیرونِ ملک مدنی قافلوں میں سفر کرنےوالے مبلغین کے
لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ مدنی قافلہ کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے بیرونِ ملک سفر کرنے کے متعلق اُن کی رہنمائی کی
نیز بیرونِ ممالک میں دینی کاموں کو مضبوط اور بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

31مئی 2022 ء بروز پیر کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں
قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے شعبہ
اجتماعی قربانی و چرم قربانی ذمہ داران کا
مدنی مشورہ کیا جس میں سٹی، ڈسٹرکٹ اجتماعی قربانی ذمہ داران، سٹی و ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن مدنی قافلہ
ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے اراکینِ شوریٰ کو اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے جدید نظام کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مجلس کے جدید نظام کے حوالے سے ذمہ داران کی حوصلہ
افزائی کی اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

اللہ پاک کے فضل وکرم سے دعوت اسلامی کادینی کام دن بہ دن ترقی کررہاہے
اور دعوت اسلامی اپنے ذمہ داران کے ذریعے
باقاعدہ ایک منظم انداز سے امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے دیئے گئے مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری
دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے میں مصروف عمل ہے۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ پاکستان مشاورت آفس کے تحت حال ہی میں دور جدید کے تقاضوں کو بروئے کار
لاتے ہوئے تنظیمی ذمہ داران کی تربیت کے
لئے ایک کورس بنام ’’آن لائن تنظیمی کورس‘‘ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد
ذمہ داران کی شرعی، تنظیمی اور ٹیکنیکل انداز سے تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے
دینی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر انداز میں کرسکیں۔
یکم جون2022ء
سے باقاعدہ اس کورس کاآغاز کردیا گیا ہے اور اس وقت اس کورس میں تنظیمی تقسیم کاری
کے مطابق 3سرکاری ڈویژنوں کے کم و بیش 13ڈسٹرکٹ نگران شرکت کررہے ہیں ۔
شعبہ جدول کے نگران ومبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ
داران کی تربیت کرتے ہوئے کورس کے مقاصد بیان کئے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کومزید کیسے بہتر کیا
جاسکتا ہے اس بارے میں رہنمائی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مئی 2022ء بروز
پیر پنجاب کے مدینہ ٹاؤن فیصل آباد پاکستان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ترقیاتی مجلس (فیضان مدینہ فیصل آباد) کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ترقیاتی مجلس، فیصل آباد کے ٹاؤن نگران،
شہر نگران اورسرکاری ڈویژن نگران سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں اپڈیٹ دی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رواں سال 2022ء میں شدید گرمی کے سبب پاکستان کے صحرائی علاقوں میں پانی کی قلت ہوچکی
ہے جس پر شیخِ طریقت امیر ِاہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے بارانِ رحمت کے لئے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں”دعائے استسقاء“ (یعنی بارش کے لئے دعا) کا
اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں ’’دعائے استسقاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول
کی شرکت رہی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بارش کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے تحت 30 مئی 2022ء کو الہلال کیمپس میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیضان اسلام ذمہ دار عالمی سطح، ملک
نگران،کراچی سٹی کی ڈسٹرکٹ تا سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ فیضانِ اسلام کے اپڈیٹ مدنی پھول بتاتے ہوئے شعبہ فیضان اسلام کے دینی کام کو ملک و بیرونِ ملک
بڑھانے اس شعبے کی ذمہ داران کو فیضان اسلام کورس کروانے کا ذہن دیا نیز نیو
مسلم کے لئے شارٹ کورسز کروانے اور مزید اس شعبے کی بہتری کے لئے نکات بتائے۔
فیصل آباد ڈویژن کے زمین داروں کی نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی

پنجاب پاکستان کےشہرفیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل
آباد ڈویژن کے زمین داراسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر زمین داروں کے لئے ایک تربیتی نشست
کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’زکوٰۃ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کےچند ضروری احکام ، زکوٰۃ و صدقات دینے کی فضیلت اور زکوٰۃ نا دینے کے نقصانات بتائے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےزمین داروں کو نیکی کی
دعوت پیش کی اور انہیں نماز کی پابندی کرنے نیز دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی
طور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کا
موں کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے
لئے اپنی فصلوں کا عشر دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مختلف شہروں کے پروفیشنل اسلامی بھائیوں کی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد آمد

پچھلے دنوں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل اسلامی بھائیوں کی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں حاضری ہوئی جن میں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، واہ کینٹ، پنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی اور اندرون سندھ سمیت دیگر شہروں کے آئی
ٹی انجینئر، ریگولر انجینئر، فنانس آفیسرز، کارپوریٹر سے متعلقہ پروفیشنلز افراد شامل تھے۔
اس دوران آنے والے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کے درمیان دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے’’ظاہری اور
باطنی امراض‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے ’’سیرتِ مصطفی ﷺ‘‘ کتاب کاتعارف بھی کروایا۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔اس
موقع پر پروفیشنلز ڈپپارٹمنٹ کے نگران محمد ثوبان عطاری
بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

31 مئی 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر
فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں شوشل میڈیا (نگران پاکستان
مشاورت) کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نےاسلامی بھائیوں کی دینی
و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔
مزید نگران پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ 4 ماہ کی کارکردگی (فیس بک، یوٹیوب، ٹیوٹر، انسٹاگرام، او آر جی، شب وروز اور مدنی خبروں) کا تقابلی جائزہ لیا اور آئندہ سال کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد پنجاب پاکستان کے علاقے مدینہ ٹاؤن
میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 31 مئی 2022ء بروز پیرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ فیڈ بیک و جائزہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبہ فیڈ بیک و جائزہ کے ذمہ داران سمیت شعبہ جات کے ذیلی فیڈ ذمہ داران کی بذریعہ زوم شرکت رہی۔نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی
سابقہ 4 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید احسن انداز میں شعبے کے دینی کاموں کو
کرنے کا دیا جس پر اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ڈیفنس روڈ پر ویلنشیا ٹاؤن کے قریب دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر شخصیات
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
شرکائے اجتماع کی تربیت کرنے کے لئے مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’غصے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان بھر میں ”فیضان اسلامک اسکول سسٹم“کی 50 برانچز
قائم کی جاچکی ہیں
.jpg)
بچوں
کو منظم انداز میں دینی و دنیا وی تعلیم سے آراستہ کرنے والا دعوت اسلامی کے منفرد
شعبے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت ایک ڈیپارٹمنٹ بنام ”فیضان
اسلامک اسکول سسٹم“ بھی قائم ہے جس کی برانچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کھولی جارہی ہیں۔ان اداروں میں اسٹوڈنٹس کی خوبصورت عمارت، عمدہ کلاسز اور تربیت یافتہ
ٹیچرز کی زیرِ نگرانی تعلیمی ، مذہبی اور معاشرتی تربیت کی جارہی ہے۔
اب تک
اس شعبے کے تحت پاکستان بھر میں 50 مقامات پر برانچز قائم کی جاچکی ہیں جن کی
تفصیلات درج ذیل ہیں۔
کراچی: (1)شاہ
فیصل (2)بلدیہ
ٹاؤن (3)ملیر
میمن گوٹھ (4)اورنگی
ٹاؤن (5)
نارتھ کراچی (6)بڑا
بورڈ (7)لانڈھی
(8) گلشن
معمار
اندرون سندھ: (9)لطیف
آباد، حیدر آباد (10)گمبٹ (11)ٹھٹھہ
(12)سانگھڑ
(13)جیکب
آباد
بلوچستان: (14)حب (15)خضدار
(16)سبی (17)کوئٹہ
(18)ڈیرہ
اللہ یار (19)اوتھل
پنجاب: (20)صادق
آباد (21)میلسی
(22)دنیا
پور (23)اڈا
ذخیرہ (24)
میانوالی
(25)بورے
والا (26)بھاولپور
(27)قائد
آباد (28)حبیب
آباد (29)سیال
موڑ (30)پتوکی،
قصور (31)
شاہ
پور، لاہور (32)تاج
پور، لاہور
(33)جوہر
آباد (34)تلہ
گنگ (35)سرگودھا،
49 تیل (36)مٹھہ
ٹوانہ (37)چنیوٹ
(38)قصور،
اطراف (39)دینہ (40)سنگھوئی
(41)جہلم (42) بہر
وال (43)کمالیہ
(44)راجا
جنگ (45)KRK (46)چکوال
کشمیر: (47)افضل
پورخیبر پختونخواہ: (48)پشاور (49)ہری
پور (50)ڈیر
اسماعیل خان