دعوت
اسلامی کے تحت ایک جون 2022ء بروز بدھ ڈیفنس کابینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار و نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ
عطار سلمھا
الغفار
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت نے اجتماع پاک میں دعا کروائی۔
آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
٭اس
کے علاوہ صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ڈیفنس کابینہ میں ایک شخصیت خاتون
کے گھر محفلِ نعت میں شرکت کی۔
اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’سایۂ
عرش کس کو ملے گا‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو
تربیتی مدنی پھول پیش کئے۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار نے دعا کروائی۔ اختتام پر اسلامی بہنوں سے ملاقات کر تے ہوئے ان کو دینی
کام کرنے کی ترغیب دی۔