دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جون 2022ء بروز بدھ
اسلام آباد کے علاقے سترہ میل میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے کفن دفن کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کا عملی
طریقہ بھی سکھایا۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو 12
دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عرفان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کیپٹن (ر)محمد ندیم ناصر سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کیپٹن (ر)محمد
ندیم ناصر ، ڈی ایس پی لیگل چنیوٹ ملک افضل شیر کالرو، سپرینڈنٹ ڈی پی او آفس توقیر حیدر شاہ، سپرینڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس ملک محمد امتیاز کھوکھر، چیف سیکیورٹی آفیسر چنیوٹ
مہر شہباز احمد لالی، پی اے ڈپٹی کمشنر محمد فیصل اور ایس این اے چنیوٹ مہر عمر خیات سپرا سے ملاقات کیں ۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور دعوت اسلامی کے
فلاحی کاموں میں تعاون کرنے کی اپیل کی ساتھ ہی قربانی کے کھالوں کے این ۔او،سی کے
لئے درخواست جمع کرائی اور شخصیات کو
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسڑکٹ چنیوٹ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوتِ اسلامی کے تحت 16 جون 2022ء بروز جمعرات
کراچی سٹی کی جامع مسجد بہزاد سخی حسن میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں سٹی ذمہ دار یاسر عطاری نے
اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور شعبے کے دینی
کاموں کا فالواپ لیا نیز 5 جون 2022ء کو ہونے والے رکنِ شوریٰ کے مدنی مشورے کے
مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر
اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
کراچی سطح
کے ذمہ دار ارسلان عطاری نے دعوتِ اسلامی کی نیو تنظیمی ترکیب کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کرتے ہوئے تقرر مکمل کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دار
نے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق کلام کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حضرت
بابا ملک شاہ ولی رحمۃاللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر قراٰن خوانی
16
جون 2022ء کو ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے ٹاؤن اگوکی میں حضرت بابا ملک شاہ ولی رحمۃاللہ
علیہ
کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی
کی۔
شعبہ
مزاراتِ اولیاء کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دارانِ نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر
حاضری دی دعا اور فاتحہ کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان
آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
16
جون2022 ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے تحت ملتان
میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سٹی ذمہ
دار شعبہ تقسیم رسائل جنید عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتاتے
ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔اختتام پر روحانی علاج
کا بستہ بھی لگایا گیا جس سے حاضرین نے
اپنے اور دیگر متعلقین کے لئے تعویذات
عطاریہ لئے اور چند نے کاٹ والے عمل کے لئے اپنے نام پیش کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 15 مئی 2022 ء کو خیبرپختون خوا کے شہر ایبٹ آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں صوبائی نگران اشفاق عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد منیر عطاری نے شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے کورسز کےنظام
کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید فیضانِ نماز کورس رہائشی،
63دن مدنی تربیتی کورس ہر ہر ضلع میں کروانے کے متعلق اہداف دیئے۔ (رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری ڈویژن
مدنی کورسز ذمہ دار ر، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی (سندھ) کے علاقے نانک واڑہ لیاری میں قائم جامع مسجد خضراء میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ
اجتماعی قربانی کراچی ساؤتھ کےذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبے
کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قربانی سافٹ ویئر کے متعلق تربیت کی
اور اسلامی بھائیوں کو %100 سافٹ ویئر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی شعبہ اجتماعی قربانی
کراچی سٹی سافٹ ویئر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں ساؤتھ ڈسٹرکٹ لیاری ٹاؤن کراچی میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں ٹاؤن نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جس کی اشاروں کی زبان میں زاہد عطاری
اور سید عامر عطاری نےترجمانی کی۔اس موقع پر کراچی سٹی نابینا افراد ذمہ دار
جمیل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار محمد مصری خان عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے
میں جیکب آباد ڈسٹرکٹ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے جیکب آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار ذوالفقار عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دارا ن نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کی جن میں انہوں
نے اسپیشل پرسنز کے کلب میں نیکی دعوت دیتے ہوئے ”اصلاح نماز“ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔اس
کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسپیشل
پرسنز کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ میں رزلٹ ڈے کے موقع پر مفتیان
کرام اور مبلغین دعوت اسلامی کے بیانات
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سندھ ریجن کے کیمپسز میں رزلٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا
وطالبات کے درمیان قرأت،نعت اور معلومات عامہ کے مقابلے بھی ہوئے۔رزلٹ ڈے کے موقع پر شریعہ ایڈوائزر دارالمدینہ مولانا کفیل عطاری مدنی، دارالافتاء کے مولاناشفیق عطاری مدنی، نگران سندھ
دارالمدینہ مدنی رضا عطاری، خرم عطاری اور
محمد عرفان عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے
نیزرزلٹ ڈے کے موقع پر پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ بھی منعقدہوئی۔
اس دوران مولانا کفیل عطاری مدنی نے وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پیسے جب غیر محفوظ تصور کرتے ہیں
تو بینک میں رکھوادیتے ہیں،ہم بینک میں پیسے اس لئے رکھتے ہیں کہ بینک ہمارے پیسوں
کی ہم سے زیادہ حفاظت کرتا ہے۔ہمارے بچوں کا بھی یہی معاملہ ہے اگر ہم اپنے بچوں کی تربیت خود نہیں
کرپارہے تو ہم اپنے بچے کی تربیت کا معاملہ ان کے سپرد کرتے ہیں جو ہم سے زیادہ
اچھی تربیت کرسکیں،جہاں ہمارا بچہ محفوظ ہاتھوں میں ہو،دارالمدینہ بھی ایسا ہی
ادارہ ہے جہاں آپ کے بچے کی تربیت محفوظ ہاتھوں میں ہورہی ہے۔
اس
کے علاوہ مولانا شفیق عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ کے ذریعے عنقریب مستقبل کے معمار
دین و دنیا کے اہم شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے جبکہ نگران سندھ ریجن
مدنی رضا عطاری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تربیت کے لئے والدین کا باعمل اور جدید
دُنیا سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے کیوں کہ اس کے ذریعے نِت نئے علوم تک رسائی اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے ساتھ
ساتھ بچوں کے لئے پوشیدہ خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے لہٰذااپنے بچوں کو
انٹرنیٹ، اسمارٹ فون اور ٹچ اسکرین کا اتنا عادی مت بنائیے کہ وہ تعلیمی اور صحت
مندانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لے سکیں۔
اسی لئے
والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی دین سے وابستگی بڑھائیں نیز مبلغین ِدعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچے دارالمدینہ سے جو کچھ سیکھ کر جائیں
گھر میں ان پر عمل کو یقینی بنائیں ، اس کے علاوہ بچے کی مزید اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور
مدنی مذاکرہ میں اُن کے ساتھ شرکت کیجیے۔بعدازاں ان تقاریب میں پوزیشن حاصل کرنے
والے طلبہ اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈ اور اسناد پیش کی گئیں۔(رپورٹ:غلام
محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی،
ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پنجاب
پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈویژن لاہور کے
نگران اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد اویس
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مارکیٹوں میں دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق مختلف اہم امور پر مشاورت کی نیز
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ بکنگ کروانے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سید شاہ زیب عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور ڈویژن
کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami