10
جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر انتظام
حاجی کیمپ اسلام آباد میں لگائے گئے۔ کیمپ
میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں
مبلغ دعوت اسلامی نے عازمین حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ، مناسک حج اور مدینے پاک کی
حاضری کے آداب بتائے۔ آخر میں انہیں رفیق
الحرمین کتابیں پیش کی اور دعوت اسلامی کی
ایپ حج و عمرہ انسٹال کروائی۔
صوبۂ خیبر پختونخواہ کے شہر بشام سوات میں دعوتِ اسلامی
کے تحت 15 جون 2022ء بروز بدھ شعبہ مدنی کورس کے ذمہ داران کا مدنی شورہ منعقد ہوا
جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی و صوبائی
ذمہ داران محمد منیر عطاری اور محمد نعیم عطاری نے اسلامی بھائیوں سے 12 دینی
کاموں سمیت شعبے کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے مقامی اسلامی بھائیوں،
علمائے کرام اور تاجران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں 20 جون 2022ء کوسوات کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے فیضانِ نماز کورس رہائشی اور یکم جولائی 2022ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
پشاور میں منعقد ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لینے کی
ترغیب دلائی۔مقامی اسلامی بھائیوں سے بھی ان کورسز میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔رابطہ
نمبر منیرعطاری 03184812700۔(رپورٹ: قاری محمد ناصر رضا عطاری
ڈویژن مدنی کورسز ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
15جون
2022ء کو شعبہ عطیات بکس گوجرانولہ ڈویژن
کا مدنی مشورہ گوجرانولہ میں ہوا جس میں پوری ڈویژن کے سپروائزرز نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی نے
سرکار ﷺ کی سادگی کے حوالے سے احادیث و روایت
بیان کی۔ مزید تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران کو سادگی اپنانے، سفید سوٹ پہننے اور سفید
عمامے سجانے کی ترغیب دلائی۔ ساتھ ساتھ 12دینی
کام کرنے کے بارے میں ذہن سازی کی اور
اس کے اہداف دیئے۔ علاوہ ازیں شعبے
کی ترقی و نظام میں مضبوطی کس طرح لائی جا سکتی ہے اس پر بھی کلام ہوا اور اخراجات کو پورا کرنے کے حوالے سے بھی تربیت
کی۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری میٹرو پولیٹن ذمہ
دار شعبہ عطیات بکس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
15 جون 2022ء بروز بدھ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ
داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی فضیل رضا عطاری نے ”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور ذمہ داران کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
بستوں کی تعداد بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔بعدازاں بستہ ذمہ داران میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے
درمیان تحائف تقسیم کئے گئے نیز ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:سہیل رضا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبے کے
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پچھلے کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ
کے اہداف طے کئے۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ حافظ مولانا فیضان عطاری
مدنی نے بھی مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سمیت نگرانِ شعبہ اور صوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کو خود کفیل بنانے کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی
جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان میں ہر صوبے کے اندر شعبہ مزارات اولیاء کے تحت ہونے والے
کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت کے بیان کی برکت سے شعبہ
مزارات اولیاء کے تحت کثیر اسلامی بھائیوں
نے خود کو 12 ماہ کے مدنی قافلے کے لئے پیش کیا اور یہ قافلے ایک مزار سے دوسرے مزار جاتے رہیں گے۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ
ہرمزار پر مدرسۃالمدینہ بوائز شروع کئے جائیں اور زائرین کو تجوید کے ساتھ قراٰن ِپاک پڑھایا جائے نیز بزرگوں کی نسبت سے مکتبۃ المدینہ میں جو رسائل ہیں اُن کو
بھی تقسیم کیا جائے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں شعبے
ائمہ مساجد کے صوبائی مشاورت کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں سندھ کے شہر کراچی میں واقع دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبے ائمہ مساجد کےذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی مشاورت کے
اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’خوش اخلاقی اور خرچ میں میانہ روی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران
کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کے
دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
واضح رہے اس مدنی مشورے میں دیگر اسلامی بھائیوں
نے بذریعہ انٹر نیٹ (آن لائن) بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ اور صوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے
میں شعبے کی پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبے کو خود کفیل بنانے کے متعلق چند اہم نکات بتائے نیز تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی
جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
بتایا کہ سال 2022ء میں الحمد للہ 72 نئے جامعۃالمدینہ (گرلز) شروع ہوئے ہیں۔فی
الوقت 548 جامعۃالمدینہ (گرلز) شروع ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 45 ہزار طالبات دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ سال 2022ء میں 13 ہزار نئے داخلے ہوئے ہیں۔
نگران پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ ہم بچیوں
کے لئےجامعۃ المدینہ بنائیں تاکہ ہماری بچیاں عالمہ بنے، حافظہ بنے، دین سیکھ کر اپنے بچوں کی تر بیت
کریں اور پورا معاشرہ اسلامی معاشرہ بن جائے ۔
مدنی مشورے میں طے ہوا کہ پاکستان سطح پر جامعۃالمدینہ (گرلز) کےلئےایک خود کفیل مقرر کیا جائے جو جامعۃالمدینہ (گرلز) کے لئے خود کفالت کرے۔
نگران
پاکستان مشاورت نے مزید بتایا کہ جامعۃالمدینہ (گرلز) کے
تحت سات قسم کے کورس ہو رہے ہیں جن میں درس نظامی، فیضان شریعت کورس، فیضان
قرآن و سنت کورس، فیضان تجویدو نماز کورس، فیضان علم کورس، کُلِّیَۃُ الشریعہ کورس اور تخصص فی الفقہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو امورخانہ داری بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ ہماری بچیاں اچھی بیٹیاں، اچھی بیویاں، اچھی ساس اور اچھی طرح گھر کو چلانے والیاں بنیں۔
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ داراسلامی
بھائیوں کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران
کی بھی شرکت ہوئی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی جانب سے شعبے کے دینی
کاموں کے متعلق ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نےذمہ داران کی دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں
روزانہ نیک اعمال رسالے سے خود کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 11 اور 12 جون 2022ءبروز
ہفتہ اتوار پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا شاندار
لرننگ سیشن ہواجس میں عالمی سطح شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ ذمہ دار، پاک سطح شعبہ
گلی گلی مدرسۃالمدینہ ذمہ دار، پاکستان نگران اور شعبے کی صوبائی ڈویژن سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن
میں اس شعبے کے اہم دینی کام سکھانے کے ساتھ ساتھ شعبہ فنانس کی طرف سے ای-
رسیدشعبہ HR
کے ذریعے اجارہ پروسس اورEss
پر مکمل تربیت کی گئی نیز دینی کام کو بڑھانے کی پلاننگ اور اہداف دیئے گئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
15
جون 2022 ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کا
سلسلہ رہا جن میں اسپیشل سیکریٹری محمد عثمان معظم ، ایڈیشنل سیکریٹری غلام مرتضی
شیخ اور سیکشن آفیسر غلام مصطفی کورائی
شامل تھے۔
دورانِ ملاقات
نیکی کی دعوت پیش کی جس پر غلام مرتضی شیخ نے 17 جون کو سفر کرنے والے مدنی قافلے
میں شرکت کرنے کی نیت کی نیز شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی
دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کے کتب و
رسائل تحفے میں پیش کئے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
15
جون 2022 ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار نے شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر نور مصطفی لغاری ،
ڈی ایس پی سید علی رضا ، ایس ایچ او شاہ فیصل شمس الزماں اور ایچ ایم عبد الخلیل
سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات
دعوت اسلامی اور اسکےدیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی ۔اور
شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحائف میں پیش کئے۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس )
Dawateislami