صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی جانب سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےذمہ داران کی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں روزانہ نیک اعمال رسالے سے خود کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)