پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان
کے دارالحکومت اسلام آبا دمیں واقع راول
ٹاؤن میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد خان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جانشین امیر اہلسنت کی فیضان مدینہ حیدر آباد میں عاشقان
رسول سے ملاقات
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر حیدر آباد میں
موجود ہیں۔
دوران
دورہ 14 جون 2022ءبروز منگل عاشقان رسول
نے حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے مدنی مرکز
فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں ملاقات کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی نیز
جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو ملاقات سے قبل نیکی کی دعوت بھی پیش کی۔
12
جون 2022ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد آفنڈی ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے مدرسین سمیت متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
جانشین امیر اہلسنت نے فیضان مدینہ حیدر آباد میں 8
اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں نکاح کی
تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولاناعبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے آٹھ اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔
اس
تقریب میں دولہوں کے والد صاحبان اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔جانشین امیر
اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی دینی
کاموں کے سلسلے میں ان دنوں صوبہ سندھ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے دورے
پر ہیں۔
دوران
دورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی۔
مدنی
حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا کو مریضو ں
سے ہمدردی کرنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود
تھے۔
14 جون 2022ء بروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر
ڈیرہ غازی خان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تہجد اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول سمیت جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دورانِ اجتماع ڈویژن نگران حاجی اقبال اورغلام
عباس عطاری (شعبہ اصلاِح اعمال) نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تہجد کے فضائل بیان
کئے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام عباس عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یو ای ٹی لاہور کے انجینئرنگ اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز
اسلامی بھائیوں کی مدنی قافلے میں شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عاشقانِ رسول کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے راہِ
خدا عزوجل میں سفر کرتے رہتے ہیں جس میں انہیں اسلامی
تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں یو ای ٹی لاہور کے انجینئرنگ
اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز اسلامی بھائیوں نے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ 3 دن
پر مشتمل (10، 11 اور 12جون 2022ء) مدنی قافلے میں
سفر کیا۔
اس دوران امیرِ مدنی قافلہ انجینئر حافظ احمد
عطاری نے شرکا کو جدول کے مطابق فرض علوم اور سنتیں و آداب سکھائے۔مزید انہیں
دعوتِ اسلام کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:حسن
علی، یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحصیل ذمہ داران نے دینی کاموں کے
سلسلے میں مختلف اداروں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے افسران (جن
میں رب نواز چدھڑ اسسٹنٹ کمشنر آفیسر، شیخ عبدالنعیم عطاری اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر
اور عدنان نواز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شامل تھے) سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے افسران سے اکاؤنٹ آفس اور
ایمر جنسی آفس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے
حوالےسے میٹنگ کی نیز ایمرجنسی آفس کی
مسجد میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے امام صاحب کو جوائن کیا۔اس کے علاوہ ذمہ داران
نے افسران سے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا۔(رپورٹ:حافظ آباد ڈسٹرکٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے ایم این اے علی پرویز ملک ، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق ، ایم
پی اے ملک وحید ، ایم پی اے چوہدری شہباز ، پریذیڈنٹ پولیٹیکل پارٹی ملک شوکت ،
چیئر مین محمد سجاد ، ایم این اے جاوید و
دیگر افسران سے ملاقات کی ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے دوران ملاقات دعوت
اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بریف دیتے ہوئے ، دعوت اسلامی کی دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے
کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ : ندیم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد، کثیر تاجران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 جون 2022ء بروز
منگل پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران سمیت مقامی کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی فضیل رضا عطاری نے ’’اللہ پاک کی نعمتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اولاد کی تربیت
کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان عاشقانِ رسول کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اختتامی دعا کروائی نیز عاشقانِ
رسول سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:سہیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوئٹہ ، دربار میرج ہال میں مدرسۃ المدینہ کے
بچوں میں تقسیم اسناد کا سلسلہ
گزشتہ روز کوئٹہ ، دربار میرج ہال میں مدرسۃ
المدینہ کے بچوں میں تقسیم اسناد کے سلسلے میں
اجتماع تقسیم اسناد کا اہتمام کیا
گیا جس میں حفظ و ناظرہ کے 75 طلبہ ٔ کرام
میں اسناد تقسیم کی گئی ۔
اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور حاضرین کو قرآن پاک کی تعلیمات
عام کرنے میں اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی اور
مزید تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔اس کے علاوہ رکن شوری نے اس سال حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے والے طلبۂ کرام میں اسناد و تحائف تقسیم کئے ۔
اس موقع پر بچوں کے سرپرست اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان سمیت سرکاری افسران بھی شریک تھے۔اجتماع کے
اختتام پر مہمانان و دیگر لوگوں نے رکن شوری سے ملاقات بھی کی اوررکن شوری نے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
میرج ہال میں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں کا
دیگر ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
گزشتہ روز کوئٹہ دربار میرج ہال میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم عطاری ،صوبائی ذمہ دار بلوچستان
اشرف عطاری ، نگران بلوچستان حاجی انور عطاری ،کوئٹہ ڈویژن نگران عرفان رشید عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں مدنی چینل کو عام کرنے کے
حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے اسٹال بھی لگایا گیا نیز بلوچستان کے دیگر
علاقوں میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی لائحہ
عمل بنایا ۔(رپورٹ:اشرف عطاری ذمہ
دار شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
Dawateislami