شخصیات اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے لئے نیو
ڈیپارٹمنٹ ”فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک“ قائم کردیا گیا
دعوت
اسلامی کا شروع دن سے ہی یہ عزم ہے کہ ہر خاص و عام مرد و خواتین میں نیکی کی دعوت
کو پھیلانا اور انہیں دین کی طرف راغب کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ کرنا ہے۔ اسی
مقصدکے تحت دعوت اسلامی وقتاً فوقتاًمختلف شعبہ جات کا قیام عمل میں لارہی ہے جن
کے ذریعے ہر شعبے کے افراد تک نیکی دعوت
پہچانا ممکن ہوتا جارہا ہے۔
2021ء میں ہی دعوت اسلامی نے ایک نیو ڈیپارٹمنٹ بنام ”فیضان
ایجوکیشن نیٹ ورک“ قائم کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ وہ شخصیات اسلامی بہنیں (چاہے
کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو) جن کا اجتماع میں آنے کا ذہن نہیں بنتا لیکن کورسز یا
ون ڈے ورک شاپ وغیرہ میں آسانی سے آجاتی ہیں اور انہیں ایک اچھا اسٹینڈر ماحول
چاہیئے ہوتا ہے ان کے لئے یہ انسٹیٹیوٹ لانچ کیا گیا ہے۔
شعبہ ”فیضان
ایجوکیشن نیٹ ورک“ کا بنیادی مقصد صرف
نئی نئی شخصیات اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ کرنا اور پُرانی شخصیات اسلامی
بہنوں کو دینی ماحول میں استقامت ملے اس
کے لیے بھر پور کوششیں کرنا ہے۔عنقریب اس شعبے کے ذریعے شخصیات اسلامی بہنوں کے
لئے ان کی اسٹیٹس کے مطابق دیگر کورسز اور اجتماعات وغیرہ بھی ڈیزائن کئے جائیں گے
جس کی اپڈیٹ آپ کو متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے ملتی رہے گی۔
نوٹ: یہ انسٹیٹیوٹ
فی الحال ڈیفنس میں قائم کی گئیں ہے البتہ آنے والے وقتوں میں انشاء اللہ کراچی کے اہم ترین پوش ایریازمثلاً کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی
ایریا، بحریہ ٹاؤن اور طارق روڈ میں اس کی
برانچز قائم کی جائیں گی۔
اگر ذمہ دار اسلامی بہنیں کسی پوش ایریا کی 4 یا 5
شخصیات کو یہاں وزٹ کے لیے لانا چاہتی ہیں تو شعبہ فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک ذمہ دار
(رکن
عالمی مجلس مشاورت) کے ذریعے پہلے سے وقت لے لیں اور وقت کی پابندی کے
ساتھ شخصیات کو وزٹ کروائیں۔ انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر اسلامی بہن کی جانب سے انہیں یہاں ہونے والے کورسز کا تفصیلی
تعارف پیش کیا جائے گا۔