ایس ڈی پی او (S.D P.O) ننکانہ طارق محمود ڈوگر کی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز مدینہ مسجد میں حاضری ہوئی۔مدینہ مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد ان کی ملاقات مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری سے ہوئی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ایس پی ڈی پی او کو مدینہ مسجد میں قائم ’’المدینہ لائبریری ‘‘ کا وزٹ کروایا۔

مزید دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ واربرٹن میں قائم دعوتِ اسلامی کے اداروں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات و مسرت کا اظہار کیا۔مبلغِ دعوتِ اسلامی کی طرف سے ایس ڈی پی او کو جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم و دیگر اداروں کے دورہ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے جلد آمد کی نیت کی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)