21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی (سندھ) میں ہونے والی محفلِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس محفلِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈییارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت گونگے، بہرے اور نابینا افراد کے لئے
سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
مبلغین نے محفلِ مدینہ میں ہونے والے سنتوں بھرا بیان کیا شاروں کی زبان میں
ترجمانی کی نیز تصور ِمدینہ، دعا اور صلوۃ
و سلام کا بھی اہتمام کیا۔اس موقع پر فیضان عطاری، شاہد عطاری، وسیم عطاری، جمیل
عطاری، عمران عطاری اور سہیل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)