بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش چٹاگانگ ریجن میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح
اعمال کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے
حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز آئندہ کارکردگی وقت پر دینے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام 03 جولائی2021ء
کوتنزانیہ
دارالسّلام میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی
بہنوں کو ذمہ داری تقسیم کی نیز تنزانیہ دارالسّلام میں بہار شریعت کورس اور مدرسۃ
المدینہ بالغات کھو لنے کے حوالے سے مشورہ کیا جبکہ نیکی کی دعوت شروع کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام کے دو علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو عبادت کے لئے اپنے آپ کو بیدار رکھنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں بذریعہ اسکائپ اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے
ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا
جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اگرقبرمیں امن چاہتے ہیں تو اللہ اور اس
کےرسول کے احکام پرعمل کرنا ہوگا،امیرِ اہلِ سنت
03جولائی 2021ء مطابق 23ذیقعدۃِالحرام 1442ھ کی
شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی مذاکرے
کےمزید مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں
سوال : قبرمیں
امن
کس طرح قائم رہے گا ؟
جواب : اگرقبرمیں امن چاہتے ہیں تو آپ کو امن والے
اسلام ،اللہ ورسول کے احکام پرعمل کرنا ہوگا
،ان پر عمل کریں گے تو ان شاءاللہ الکریم قبرکے
اندرامن قائم رہے گا ۔
سوال: کون سے 2انبیائے کرام ہرسال حج کرتے ہیں ؟
جواب: حضرت الیاس علیہ السلام اورحضرت خضر علیہ السلام ۔
سوال : کون سے اسلامی مہینے کی راتیں افضل ہیں اورکس
اسلامی مہینے کے دن افضل ہیں ؟
جواب: رمضان کی راتیں افضل ہیں اورذُوالحجہ کےپہلے 10دن افضل ہیں ،حدیث پاک میں ہے : اللہ پاک کے نزدیک عشرۂ ذُوالحجہ کے دنوں سے افضل
کوئی دن نہیں ۔(ابن
حبان ،6/62،حدیث:3842)
سوال: نیکی اورگناہ کے بارے میں امیرِاہل سنت نے
کیا فرمایا ؟
جواب: فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہ
وسلم:"نیکی پرانی نہیں ہوتی اورگناہ بُھلائے
نہیں جاتے"۔ (الجامع
الصغیرللسیوطی، ص192،حدیث : 3199 )
سوال : نمازکے بغیرانسان کیسا ؟
جواب:نمازکے بغیرانسان کسی کام کا
نہیں ،بے کارہے،تمام اسلامی بھائی
مسجدبھروتحریک شروع کریں ، اللہ کرےنمازکے وقت ماحول ہی بدل جائے ، کوئی وضوکررہا ہو،کوئی نمازکے کے لیے
دوسروں کوکہہ رہا ہو،میں نے راسُ الْخَیْمہ (عرب امارات(UAE) کی ریاستوں میں سے ایک ریاست کا
نام ہے)میں دیکھاتھا کہ نمازکے وقت دکانیں
بندکردی جاتی ہیں ،کاش
!ہرجگہ ایساہوجائے ۔
سوال: دعوت ِاسلامی کے شعبے ایف
جی آرایف (FGRF)کے تحت یتیم خانہ بنام ”مدنی ہوم “بنانے کا طے
ہوا،اس میں تعاون کرنے والوں کو امیراہل سنت نےکیا دعادی ؟
جواب: ”یا اللہ پاک!تجھے تیرے پیارے حبیبصَلَّی
اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا واسطہ( جن کو
یتیموں کی سرپرستی بہت پسند ہے)جو ہمارے ساتھ اِس کام میں تعاون
کریں،مدنی ہوم کے تعلق سے تعاون کریں،ہمیں عمارت دیں،عمارت دِلوائیں،اس کے اندر
مالی طورپرمدد کریں، مدد کرتا رہے، مدد کرنے کے لیے دُوسروں کو اُبھارے،وہ
میرا مدنی بیٹا ہو،خواہ مدنی بیٹی ہو،کوئی بھی ہو،اے اللہ پاک! اُس کو ایمان کی
سلامتی نصیب فرما،بُرے خاتمے سے بچا،اے اللہ پاک!اس کو باربارحج نصیب فرما،باربار
میٹھا میٹھا،شہد سے بھی میٹھا مدینہ دِکھااور جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب
صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پڑوس میں عالیشان محل عطافرما۔
اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ
علیہ واٰلہ وسلم
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” قربانی کیوں کرتے ہیں؟ ‘‘ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: ”یا اللہ پاک! جو کوئی17 صفحات کا رسالہ ”قربانی کیوں کرتے ہیں؟“پڑھ یا سُن لے اُسے ہر سال خوش دلی سے قربانی کرنے کی سعادت عطا فرما اور اس کی قربانی کو اس کے لئے پُل صراط کی سواری بنا“۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
گزشتہ روزدعوتِ اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کی
جانب سے پنسرہ فیصل آباد میں عظیم الشان
پروفیشنلز اجتماع منعقد ہوا جس میں بڑی
تعداد میں پروفیشنلز، شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماعِ پاک میں نگران پروفیشنلز مجلس محمد ثوبان عطاری نے خصوصی
بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہرٹاون لاہور میں لاہور
ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی
اور تنظیمی تربیت فرمائی۔
رکن شوریٰ نے مشورے میں شریک ذمہ داران کو دعوتِ
اسلامی کا دینی کام پڑھ چڑھ کر کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔
محدثِ اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتى
قادرى عَلَیْہِ
رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی سیرت پر مشتمل خوبصورت رسالہ
فیضانِ مُحَدِّثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ
مؤلف: مولانا عدنان چشتی عطاری
مدنی
اسکالرالمدینۃ العلمیہ(اسلامک
ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی
بار پروف ریڈنگ
62 صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2014ء میں تقریباً45ہزار کی
تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ
مدنی کورسز کے زیر اہتمام یکم جولائی 2021ء کو گلزار حبیب مسجد کومی کوٹ گیل مظفر
آباد میں 7 دن اصلاح اعمال کورس ہوا جس میں مقامی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
دوران کورس مفتش مدنی
کورسز محمد عرفان عطاری نے ”نعمتوں کا شکر اداکیجئے“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )
دعوت اسلامی کے شعبہ
مدنی کورسز کے تحت 30 جولائی 2021ء کو پاکستان مدنی کورسز آفس عارف والا پنجاب میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شعبہ مدنی کورسز نے شرکت کی۔
نگران شعبہ مدنی کورسز
محمد طارق عطاری نے دعوت اسلامی کے ہر شعبے میں رہائشی یا جزوقتی کورسز کروانے کے
حوالے سے کلام کیا اور اس کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )
دعوت اسلامی کے شعبہ
مدنی کورسز کے زیر اہتمام 21 جون 2021ء سے 30 جون 2021ء تک فیضان مدینہ تلہ گنگ،
فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن، جامع مسجد اویسیہ علی پورجھگی والا، فیضان مدینہ میرپور
ساکر، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی، جامع مسجد فیضان امیر معاویہ خضدار، جامع
مسجد فیضان مدینہ شاہی بازار سکرنڈ اور فیضان مدینہ چیچہ وطنی میں 7دن کا فیضان
نماز کورس ہوا جس میں جامعۃ المدینہ، مڈل اور میٹرک کے اسٹوڈنٹس، تاجر حضرات،
نیومسلم اسلامی بھائی، کسان اور کاشتکار سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلمین مدنی کورسز اور
ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکاکو نماز کا عملی طریقہ سکھایا اور ساتھ ساتھ نماز کے
فرائض و شرائط بیان کئے۔
شرکائے کورس کو مسنون
دعائیں یاد کروائیں گئیں اور 12 دینی کام کورس، نماز کے اذکار، نماز کے احکام کے
بارے میں بتایا گیا۔(رپورٹ:
محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )
دعوت اسلامی کے شعبے
مدرسۃ المدینہ رہائشی کے نگران فلک شیر عطاری نے 3 جولائی 2021ء کو مدرسۃ المدینہ
میر پور خاص کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ناظمین اور مدرسین کا مدنی مشورہ لیا۔
نگران شعبہ نے تعلیمی
و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول
بیان کیا۔