دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں(Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile town, Witikerbatley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 721 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”رشتے داروں سے کیسا سلوک کرنا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اندر حسنِ اخلاق پیدا کرنے ، رشتے داروں سے خندہ پیشانی سے پیش آنے اور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔