دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شارٹ کورسز کی ڈویژن و علاقہ مشاورتوں سمیت کورس کروانے والی15 مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے متعلق نکات پیش کئے اور اس شعبے کی اہمیت کواُجاگرکرتےہوئےبتایا کہ کس طرح علم دین کی تبلیغ اس شعبے کے ذریعے مختصر وقت میں ہورہی ہےجس پر اسلامی بہنوں نے علمِ دین پھیلانے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔