15 رجب المرجب, 1446 ہجری
بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل، سٹاکٹن آن ٹیز
اور مڈلز برو میں اصلاح اعمال اجتماعات کا
انعقاد
Sat, 10 Jul , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام 08 جولائی 2021 ء کو یوکے بریڈفورڈ
ریجن کے علاقوں نیوکاسل، سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو (Newcastle, Stockton on Tees and
Middlesbrough ) میں
اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”ایمان کی حفاظت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق
تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزعاملات
نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔