لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ  شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام پچھلے دنوں کو یوکے کے شہر لوٹن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جسں میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 23 جولائی2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23جولائی 2020ء بروز جمعرات  استور کابینہ کے شہر غوری کوٹ میں پاکستان نگران نے زون و کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانا، تقرریوں کے اہداف ، مسائل کوحل کرنے کا تنظیمی طریقہ کار اور سفری اخراجات پالیسی کے حوالے سے کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23جولائی 2020ء بروز جمعرات   پاکستان نگران اسلامی بہن نے استور کابینہ کے غوری کوٹ شہر کی عطاری کوٹ ڈویژن کے مختلف ذیلی حلقوں ( دریال 1 ،دریال 2، دریال 3،غوری کوٹ اور ہل بج ) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے ’’ محبتِ مرشد کے تنظیمی فوائد ‘‘ کے موضوع پر بیان کرنے کیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام کو مضبوط کرنے ، مدرستہ المدینہ بالغات پڑھنے / پڑھانے ،گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور تقرری کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ایران کے شہر چھابھار کی ایک کا بینہ کے ذیلی حلقے میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات کی وضاحت کی۔ شریک اجتماع اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی دعوت دی۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام  22جولائی 2020ء کو آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ فجی کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انفرادی کوشش کا ذہن دیا اور رسالہ کارکردگی ملنے پر حوصلہ افزائی کی۔ فجی کی اسلامی بہن نے مجلس شارٹ کورسز کے تحت’’فیضان سورۂ رحمٰن ‘‘ کورس میں شرکت کی اور فجی میں مدنی چینل کی نشریات جاری کروانے کے حوالے سے بھی کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ترکی میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں  نو اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ملائشیا میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں  19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام انڈونیشیا میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں  پانچ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کے شہر کومیلا کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں آٹھ ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کومیلا کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  ماہ ذوا لحجۃ الحرام1441ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان کے کراچی ریجن میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 212 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور87اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  ماہ ذوا لحجۃ الحرام1441ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان کے حیدر آباد ریجن میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 373 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 291اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔