
دعوت اسلامی
کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں رکن کابینہ جھڈو سکیورٹی مجلس نے SHO کوٹ غلام محمد سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پُر ملال پر اظہار تعزیت
کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور ایصال کا اہتمام کیا جبکہ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی
رکن کابینہ جھڈو سکیورٹی مجلس نے والدین
کی قبروں کی زیات کرنے اور ان کے لئے خوب ایصال ثواب و دعائے مغفرت کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمد
ناصر عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں تین مقامات پر بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیاجن میں کم و بیش 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت سلامی نے ”جلد بازی
کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو تحمل مزاجی سے کام لینے کا ذہن دیا۔
امریکا ریجن کے ممالک امریکا اور کینیڈا میں یومِ قفلِ
مدینہ منانے کا اہتمام

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز
پیر امریکا ریجن کے ممالک امریکا اور کینیڈا میں یومِ
قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں 102 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش
شہزادہ“ کا مطالعہ کیا جبکہ 28اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز
پیر اسپین میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں 121 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی
سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز
پیر آسٹریلیا میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل
ِ مدینہ میں 41 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا جبکہ 91اسلامی
بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز
پیر نیوزی لینڈ میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں دو اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا جبکہ 4اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل
مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز
پیر ہند کے شہر جمشید پور اور سنگھ بھوم
میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں 300 اسلامی بہنوں نے رسالہ
”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیااور سنا جبکہ
183اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 اور 29 جولائی
2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں دومقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ”جلد بازی کے نقصانات“ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 27 جولائی 2020ء کورحیم یار خان میں زون سطح کی ذمہ اسلامی بہن نے ابراہیم پبلک
اسکول جن پور کی ٹیچر سے ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئےمدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنےاور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب
دلائی۔
نجی یونیورسٹی
کے اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر شخصیات کا مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ
اسلام آباد کا وزٹ

رکن شوری حاجی
بلال عطاری نے 4 اگست بروز منگل نجی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر شخصیات
کے ساتھ مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ اسلام آباد کا وزٹ فرمایا۔
رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن ضمیر عطاری مدنی نے شخصیات کو خوش آمدید کہا اور
انہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں دی جانے والی آن لائن قرآن و سنت کی تعلیم کے بارے میں
آگاہ کیا۔)محمدفیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن
لائن آفس ذمہ دار(

دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے تحت 5اگست2020ء بروز بدھ مجلس رابطہ کے ذمہ دارنے کوئٹہ میں
بلوچستان کے معروف قبائلی و سیاسی رہنما سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی
سےملاقات کرتے ہوئےعید کی مبارکباد پیش کی اور دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر
اہتمام کرونا وائرس کے دوران بلڈ ڈونیشن کیمپس سمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
مجلس رابطہ کے
ذمہ دار کی منجھو شوری ضلع نصیر آباد میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات

دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے تحت 4اگست2020ء بروز منگل منجھو شوری ضلع نصیر آباد میں نگران
کابینہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و
افرادی قوت میر محمد خان لہڑی اور ان کے
بڑے بھائی قبائلی و سیاسی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لھڑی اور میرمحمدیوسف
لہڑی ڈاکٹر احمد علی لھڑی سمیت دیگر مختلف
سیاسی و سماجی شخصیات سےملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارک باد پیش کی۔
دوسری جانب 5اگست2020ء
بروز بدھ لودھراںضلع کونسل ہال میں منعقدہ سرکاری تقریب میں مجلس رابطہ کے ذمہ دارکی
شرکت ہوئی جہاں موجودایم این اے میاں شفیق
ارائیں سےمجلس رابطہ کے ذمہ دار نے ملاقات
کی اورخوشی کا اظہار کیا۔