دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جولائی 2020ء کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ”جلد بازی کے نقصانات“ موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نےماہ ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دنوں کے فضائل و برکات بیان کئے۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے صحابیات کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نصیحتوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 جولائی 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ناروے میں 5 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات  کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ” اپنی اصلاح کا نسخہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبہ کرنے اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ” اپنی اصلاح کا نسخہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبہ کرنے اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔


امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے کا رسالہ خاکِ مدینہ کی برکتیںہے۔ رسالے کا مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ کیجئے۔

دعائے عطار

یا ربِّ مصطفَےٰ! جو کوئی رسالہ ” خاکِ مدینہ کی برکتیں “کے 16 صفحات پڑھ یا سُن لے اس کو ایمان و عافیت کے ساتھ خاکِ مدینہ پر موت دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


نگران مجلس قافلہ نوید احمد عطاری نے پچھلے دنوں لاہور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں لاہور جنوبی زون کے ڈویژن و کابینہ قافلہ ذمہ داران کا مشورہ  کیا جس میں ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری اور زون ذمہ دار غلام عباس عطاری نے شرکت کی۔

نوید احمد عطاری نے شرکا کو علاقائی دورہ کرنے،یوم تعطیل اعتکاف کرنے،دیگر اسلامی بھائیوں کو قافلوں میں سفر کروانے کی نیتیں لکھنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔(پورٹ: میلاد رضا محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ لاہور ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نےحافظ آباد کابینہ مجلس کفن دفن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔نگران مجلس نے کفن دفن شعبے کی پریزینٹیشن پیش کی اور شعبے کے کاموں پر اہم مدنی پھول پیش کئےاس مدنی مشورے میں حافظ آباد کے نگران کابینہ نے بھی شرکت کی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نے حافظ آباد گوجرانوالہ زون کا دورہ کیا۔جہاں نگران مجلس نے گورکن اور تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے لگائے اور حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شریعت اسلامیہکے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 8اگست 2020ء بروز  ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان زون لاہور ریجن لکی مروت کابینہ کے آئمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا۔جس میں رکن زون فضل الرحمن عطاری مجلس آئمہ مساجد اور نگران کابینہ عبدالقیوم عطاری نے شرکا کو امام مسجد کو کیسا ہونا چاہیے کے متعلق مختلف مدنی پھول دیئے۔


نگران لاہور جنوبی زون حاجی عبدالرشید عطاری نے 7 اگست2020ء بروز  جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب ڈویژن قاضی کے عاشقان رسول کا فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مدنی مشورہ کیا اور قربانی کی کھالوں میں تعاون کرنے والے تمام ذمہ داران و اہل محبت عاشقان رسول کی دعوت فرمائی۔

عاشقان رسول کو شجر کاری کے حوالے سے ترغیب دلاتے ہوئے12 مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت فرمائی جبکہ اس موقع پر عاشقان رسول نے امیر اہلسنت کی ترغیب پر زلفیں رکھنے اور رکھوانے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار )


7اگست2020ء بروز جمعۃ المبارک عوت اسلامی کے زیر اہتمام علی پور ڈویثرن میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا اہتمام ہوا ۔

نگران کابینہ علی پور محمد آصف عطاری نےقربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں میں تحائف تقسیم کئے اور سب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ناظم مدرسۃ المدینہ النور قاری شاکر عطاری کو مدینہ شریف کا پیالہ تحفے میں دیتے ہوئے باقی عاشقان رسول میں مدینہ شریف کی تسبیحات اور رسائل عطاریہ تقسیم کئے اور مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے طالب علموں میں نقدی رقم(500 روپے فی کس) کے انعامات تقسیم کیے۔(رپورٹ: ڈاکٹرجمشید اخترکابینہ علی پور زون مظفر گڑھ روکن ریجن ملتان)