پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ایک اسلامی بھائی
عبد الحمید عطاری کے کارخانے میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کارخانے کے مالک
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”شکر کے
فضائل“ پر مدنی پھول ارشاد فرمائے اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
حاجی وقار المدینہ عطاری کا ضلع راولپنڈی روات کلر سیداں
میں بھی قائم کھال گودام کا وزٹ
دعوت اسلامی کے زیر انتظام ہر سال کی طرح اس سال
بھی اسلام آباد ریجن میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے 32 گودام بنائے گئے
ہیں۔ جن میں سے ایک گودام ضلع راولپنڈی روات کلر سیداں میں
بھی قائم ہے۔
6 اگست 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی وقار
المدینہ عطاری نے اس گودام کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے کھالوں کی تعداد اور نمک
لگانے کا جائزہ لیا۔ کھال گودام کے ذمہ دار محمد عمران عطاری نے رکن شوریٰ کو
گودام کی تمام صورتحال کی اپڈیٹ دی جبکہ رکن شوریٰ نے کھال گودام میں خدمت سرانجام
دینے والےعاشقان رسول کو کاؤنٹر تسبیح تحفے
میں دی اور روزانہ درود پاک پڑھنے کی
ترغیب بھی دلائی۔
09 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس معاونت
برائے اسلامی بہنیں کا ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس معاونت برائے اسلامی
بہنیں پاکستان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے
روزانہ محاسبہ کرنے اور ذمہ داران سے رابطے میں رہنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔ مدنی مشورے میں مزید شعبہ جات، ریجن
مشاورت اور اراکین زون مشاورت کی محرمہ اسلامی بہنوں کی تفصیل نگران ریجن کو دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ مدرسۃ المدینہ
بالغات، دارالسنہ مع دفاتراور مکتوبات و اوراد عطاریہ کے سالانہ اہداف بھی طے کئے گئے۔
10اگست کی رات مفتی محمد قاسم عطاری اپنے آفیشل
Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے
آج 10اگست 2020ء بروز پیر رات 9:15 بجےشیخ الحدیث والتفسیر مفتی
محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اپنے آفیشل Facebook پیج پرlive سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان
رسول اپنے سوالات کے جوابات جان سکیں گے۔
سلسلے میں شامل
ہونے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
8 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں ملتان ریجن کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا ۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی
نے اہم امور پر بات چیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ جن
مدنی کاموں پر مدنی پھول بیان کئے گئے ان کی
تفصیلات درج ذیل ہیں: ٭اپنے اعمال کا محاسبہ
کرنا ٭فرض علوم سیکھنا ٭محارم اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کروانا ٭ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت
کرنا اور کروانا ٭محارم اجتماع کروانا٭زون اور اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ کروانا ٭ہر ماہ نگران زون کا وقت لے کر شعبے کا مدنی مشورہ
آج Facebookپیج پر live
ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، خصوصی بیان حاجی اظہر عطاری فرمائیں گے
آج 9 اگست 2020ء بروز اتوار شام 5:30 بجےیوم
خلیفہ ثالث امیر المومنین حضرت سیدناعثمان غنی رضی اللہ عنہ کے موقع پر مجلس
ازدیاد حب
کے اہتمام Facebook پیج
پر live ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔اس اجتماع پاک میں رکن
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس آن لائن اجتماع
میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
آج دوپہر تین بجےملک بھر کےتعلیمی اداروں کے ٹیچرز
سے نگرانِ شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
آج بروز اتواردوپہر 3:00 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں موجود
تعلیمی اداروں کے ٹیچرز کے لئے بذریعہ
مدنی چینل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد
عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
ملک بھر کے تمام ٹیچرز سے درخواست ہے کہ اس
اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شارٹ کورسز پاک
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سکھر اور ڈیرہ
الٰہ یار زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شارٹ کورسز پاک
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری ،تقسیم
کاری اور اہداف کے حوالے سے گفتگو کی نیز کورسز کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب
دلاتے ہوئےآئندہ کیلئے اہداف دئیے۔
یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ،
اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ میں یوم قفل ِمدینہ
ماہ ذوالحجۃ الحرام کے سلسلے میں پیر شریف کو تنظیمی
لحاظ سے یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ
میں یومِ قفل منایا گیا جس میں 609 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ
کیا اور 263 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شارٹ کورسز پاک
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مظفرآباد زون
کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شارٹ کورسز پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے سے کلام کیا مزید
مدنی مشورے میں تقسیم کاری اور اہداف پر
گفتگو کرتے ہوئے کورسز کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور آئندہ کیلئے اہداف دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شارٹ کورسز پاک
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے پشاور زون کا
مدنی مشورہ لیا جس میں تقرری کے حوالے
سے گفتگو ہوئی۔
شارٹ کورسز پاک
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مشورے میں تقسیم
کاری اور اہداف پر خصوصی کلام کیا مزید کورسز کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی
اور آئندہ کیلئے اہداف دئیے۔
فیصل آباد ریجن کی زون میانوالی میں مجلس
کفن دفن ذمہ دار کا تربیتی اجتماع
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 28 جولائی
2020ءکو پاکستان کے شہرفیصل آباد میانوالی
میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کراچی ریجن کی
مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی
بیان کیا اور اسلامی بہن کو غسل کا طریقہ
،مسائل، اس کے احکام سمجھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کا ذہن بھی دیا گیا۔