دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ بالعلماءمحمد ظہیر عباس مدنی  نے مولانا پیر محمد انور قریشی مہتمم دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں رابطہ با  لعلماء کے ذمہ داران نے پیر سید بشیر شاہ گیلانی صاحب ، مفتی ضیاء الرحمن صاحب ، مولانا صفت اللہ صاحب، مولانا انعام اللہ خان صاحب ،مولانا محمود رضوی صاحب اور مولانا محمد صدیق صاحب صاحب مہتمم جا معۃ مقصود القرآن کالاباغ سمیت دیگر علمائےکرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر علمائےکرام نے دعوت اسلامی کی خدمات دین کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت 7اگست 2020ءبروز جمعۃالمبارک مین چونگی بازار چونگی امر سدھو لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغان  میں قرآن پاک و دیگر مسائل شرعیہ سیکھنے والے طلبہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی فہیم عطاری رکن زون مدرستہ المدینہ بالغان نے نماز اور درود پاک کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے قرآن پاک،درود پاک اور نماز پڑہنے کے شرعی مسائل سیکھ کر انکی برکتیں حاصل کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:فہیم عطاری رکن زون )


دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے تحت 7اگست 2020ءبروز جمعۃالمبارک کامونکی کابینہ میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مجلس کفن دفن کے متعلق اپڈیٹ دی ۔(رپورٹ:رکن زون علی عطاری) 


نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری اور ریجن ذمہ دار سید جلیل عطاری نے پچھلے دنوں  رکن سیالکوٹ زون مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلال عطاری کے ہمراہ روزنامہ شانہ بشانہ گجرات اور ایس بی آئی سیٹلائیٹ چینل کے آفس میں اینکر پرسن اور بیوروچیف آج نیوز اعجاز شاکر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی و مدنی چینل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت7اگست 2020ءبروز جمعۃالمبارک نگران مجلس مدنی چینل عام کریں  انجم رضا عطاری نے چکوال جہلم زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ داران کو شعبے کے مدنی کاموں میں بہتری لانے کے لئے Planning کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی چینل کی پروموشن کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت7اگست 2020ءبروز جمعۃالمبارک نگران مجلس مدنی چینل عام کریں  انجم رضا عطاری نے مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ داران کے ہمراہ چکوال کابینہ میں اوشن کیبل ہیڈینڈ سےملاقات کی اور مدنی چینل کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی چینل کی سروسز کے حوالے سے انہیں اپ ڈیٹ دی اور مدنی چینل اچھے انداز میں چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا نیز اس موقع پر نگران مجلس نے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسائل تحفے میں دیں۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت7اگست 2020ءبروز جمعۃالمبارک رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام عباس عطاری مدنی نےملتان ریجن کی برانچ فیضان مدینہ بہاولپور کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا جس میں 12مدنی کاموں اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے اگلے اہداف دیئے ۔(رپورٹ:محمدفیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے5اگست 2020ء بروزبدھ اے ڈی سی (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) احمد کمال سے ملاقات کی اور ننکانہ میں رکن کابینہ اور ڈویژن نگران ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اورشعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے حاضرین کو نیکی کی دعوت دی اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم عالیہ کے طریقے کار کے مطابق مدنی کام کرنے کی ضرورت کے موضوع پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: رکن کابینہ حاجی نصر اقبال عطاری)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور کے رکن ریجن عثمان عطاری نے 06 اگست 2020ء بروز جمعرات حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر فرحان آفندی اور دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں لاہور پریس کلب کا دورہ کرواتے ہوئے سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کروائیں۔ اس مو قع پر مبلغ دعوت اسلامی عثمان عطاری (لاہور رکن ریجن ذمہ دار) نےمیڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ مختلف کتب تحفے میں دیں۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی دنیا بھر میں 108 سے زائد شعبہ جات میں دین اسلام کی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ شعبہ جات ودیگر مدنی کاموں کی کارکردگی کے حصول کے لئےدفاتر اور دفاتر ذمہ داران کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔ اسلام آباد ریجن کے مختلف کارکردگی ذمہ  داران کے دفاتر کوایک جگہ Center Lies کرنے کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ریجن کارکردگی دفتر بنایا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں8 اگست 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ریجن کارکردگی دفتر کی تعمیرات ودیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ ریجن کارکردگی ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے رکن شوریٰ کو ریجن کارکردگی دفتر کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔


پچھلے دنوں نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری اور ریجن ذمہ دار مجلس تاجران محمد سلیم عطاری نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ذمہ داران نے مدنی کاموں کی کارکردگی پیش کی جس پر رکن شوریٰ نے  ذمہ داران کی تقرری کرنے پر مدنی پھول ارشاد فرمایا اور ان کی تربیت کی۔