دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت شمالی لاہور زون میاں میر کابینہ علاقہ مغلپورہ  حلقہ مجاہد آباد میں 6 اگست 2020ءبروز جمعرات مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی سید شاہ زیب عطاری رکن کابینہ مدرسۃالمدینہ بالغان نے شر کا کے درمیان نماز اور درود پاک کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے قرآن پاک،درود پاک اور نماز پڑھنےکے شرعی مسائل سیکھنے کےمتعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:رکن کابینہ . سید شاہ زیب عطاری)


دعوت اسلامی  کی مجلس کےخدام المساجد والمدارس کے تحت پچھلے دنوں قصور کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کےخدام المساجد والمدارس ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو مساجد کی پلاننگ کرنے ، پیشگی عملی جدول مقرر تاریخ میں بنانے ، شخصیات کے اندر کام کرنے جیسے دیگر مدنی کام کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ داران نے ان مدنی پھولوں پر عمل کی نیت کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب نگران مجلس خدام المساجد والمدارس مدنی رضا عطاری نے صادق آباد کابینہ کی ایڈمن مجلس کا مدنی مشورہ کیا اور شرکا کو دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مساجد و مدارس کی تعمیرات کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے مختلف امور پر مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے فیضان مدینہ چشتیاں شریف ضلع بہاولنگر میں بہاولپور زون سکیورٹی مجلس کا مدنی مشورہ کیا۔ جس میں نگران مجلس سکیورٹی نے12 مدنی کام کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اس موقع پر ذمہ داران نے امیر اہلسنت کے فرمان پر ذلفیں رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد عادل عطاری نے ہفتہ وار اجتماع ،ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی، ماہانہ شعبہ کارکردگی سمیت دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوت  اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 9 اگست 2020ء بروز اتوارفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے شعبے کو مزید ترقی کی طرف لے جانے کی کوشش کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے متعلق شرکا کی تربیت فرمائی ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مدنی قافلہ ذمہ دار فاروق آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس وقف مبلغ کے تحت 9 اگست 2020ء بروز  اتوار لاہور ریجن شمالی لاہور زون واہگہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن داروغہ والا سلامت پورہ میں عید ملن اجتماع و مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ اور حلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے احساس ذمہ داری کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مل جل کر کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ اس موقع پرنگران کابینہ محمد ندیم عطاری نےدعوت اسلامی کے لئے کھالیں جمع کرنے میں نمایاں کار کردگی حاصل کرنے ولے اسلامی بھائیوں کو تحائف تقسیم کیے۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری ڈویژن داروغہ والا نگران)


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں9 اگست2020ء بروز اتوار صحافیوں کے درمیان ایصال ثواب کے سلسلہ میں مدنی حلقے لگائے گئے جس میں مبلغ دعوت اسلامی نگران سرگودھا زون محمد عادل رضا عطاری نے محمدالطاف ملک،میاں مقصود، سلیمان معظم ، عمران شہزادہ و دیگر صحافیوں کے اہلخانہ میں سے وفات پاجانے والوں کے لیے دعامغفرت فرمائی اور دعوت اسلامی کی خدمات کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivates the attendees of weekly Madani Muzakarah to read any one booklet. He دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہlso makes Du’a for those reading and listening to the booklet. Performance of the fortunate readers and listeners is also presented to Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ.

Last week, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivated the attendees to read or listen to the booklet, ‘Blessings of Paradise’. So, in this connection, from UK’s Manchester region 2177, London region 1913, Bradford region 5322, Birmingham region 2486, Scotland region 246 and Ireland 40 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet. Overall, 12184 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet ‘Blessings of Paradise’.


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام عالمی سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن کا یو کے بریڈ فورڈ کی مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور یوکے میں مجلس رابطہ کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام کراچی میں ریجن تا کابینہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ عالمی سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کے تمام ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مزید تربیت کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے چار شہروں (کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ،برائٹن بیچ، نیو جرسی) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 97 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”جلد بازی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کا سڈنی کی کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی تحریک میں اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی نیزتفسیر سورۂ رحمٰن کورس میں شخصیات خواتین کو شرکت کروانے کا ذہن دیا۔