دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کینیڈا نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔