دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ مانسہرہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ 12 ماہ محمد آصف عطاری، زون ذمہ دار صفدر عطاری اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بھائیوں کو مختلف سطح پر  ذمہ داریاں کی تقسیم کی ۔ ریجن ذمہ دارنے 12 ماہ میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کو نماز ٹیسٹ کی اسناد تقسیم کیں اور انہیں دیگر اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام زنجانی کابینہ کاجامعۃ المدینہ شاد باغ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس قافلہ 12 ماہ محمد آصف عطاری، زون ذمہ دار علی رضاعطاری، نگران کابینہ، اراکین کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کیا۔ ریجن ذمہ دار نےذمہ داران کو رواں سال اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے ذمہ دارمحمد شہباز عطاری، زون ذمہ دارسمیت مجالس نیت اور دارالسنہ کے اسلامی بھائیوں نے شر کت کی۔ رکن شوریٰ حاجی  یعفور رضا عطاری نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور لاک ڈاؤن کے بعد قافلے میں سفر کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے 12 ماہ کے قافلے میں اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس قافلہ کا مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور شمالی، جنوبی،ہزارہ، لکی مروت اور پشاور کے زون ذمہ داران سمیت مجالس نیت، دارالسنہ اور مالیات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور لاک ڈاؤن کے بعد قافلے میں سفر کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ ریجن ذمہ دار نے  جن علاقوں کی سمتیں سوفٹ ویئر میں موجود نہیں ہے اس پر کلام کیا اور شعبے کی ترقی کے لئے مشاورت کی۔ (رپورٹ: محمدآصف عطاری، مجلس قافلہ لاہورریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس نے فیصل آباد کابینہ رچنا ٹاؤن ستیانہ روڈ میں مسجد فیضان عبید رضا  کے قیام کے لئے 10 مرلے کا پلاٹ خریدلیاجس میں جلد ہی تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا جائیگا۔


8 اگست 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلام آباد ریجن کے نگران زون کے ہمراہ شہر کے اطراف علاقوں میں مدنی کاموں کی مضبوطی کے لئے مدنی مشورہ فرمایا جس میں اطراف کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے  ذمہ داران کی تربیت کی اور اطراف میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف بھی طے کئےگئے۔ اس موقع پرا راکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ اور حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔


9اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد شعیب(پرائیوٹ کلینک ،پیرا میڈیکل اسٹاف لیکچرار) اور بزنس مین سرگودھا محمد خرم عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کام اور موجودہ صورتحال میں دعوت ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس دیں۔ ملاقات کے بعد رکن شوریٰ نے انہیں ریجن کارکردگی دفتر، جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ للبنین کی تعمیراتی پروجیکٹ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے شخصیات کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جہاں ناظم جامعۃ المدینہ آن لائن محمد تنویر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں کروائے جانے والے مختلف 32 کورسز پر بریفنگ دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے شاہ رکن عالم ملتان کے سکیورٹی گارڈ اسلامی بھائیوں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے  کثرت سے درود پاک پڑھنے،ڈیوٹی کے بعد دعوت اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اورحسن اخلاق کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(رپورٹ: عبدالرزاق عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے ملتان ریجن وہاڑی زون بورے والا کابینہ غلہ منڈی ریجن ذمہ دار اور  رکن زون کے ہمراہ غلہ منڈی میں مختلف شعبے کی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقہ لگایا جس میں مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور محرم الحرم میں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور کروانے کی نیت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد افتحار عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے ملتان ریجن وہاڑی زون سکیورٹی مجلس کا مدنی

مشورہ کیا جس میں نگران زون اور نگران کابینہ کی بھی آمد ہوئی ۔

نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ،مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی، ماہانہ شعبہ کارکردگی سمیت دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ اس موقع پر امیر اہلسنت کے فرمان پر زولفیں رکھنے اور رکھوانے کی ذمہ داران نے نیت کی جبکہ آخر میں ذمہ داران کو اچھی کارکردگی پر نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نےتحائف پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد افتحار عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نے پچھلے دنوں داتا صاحب کابینہ کامدنی مشورہ فرمایا جس میں مبلغ دعوت اسلامی سید مظہر عطاری نے احساس ذمہ داری اور شعبے کے اہداف پر مدنی پھول پیش کرتے  ہوئےشعبہ کفن دفن کی پریزینٹیشن پیش کی اور شعبہ ذمہ داران کو Lcd کے ذریعے زوم لنک چلانے کا طریقہ کار بھی بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نے پچھلے دنوں زنجانی کابینہ کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا  جس میں مبلغ دعوت اسلامی سید مظہر عطاری نے کارکردگی فام پر کارکردگی دینے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کی پریزنٹیشن پیش کی۔