دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 28جولائی2020ءبروزمنگل بذریعہ زوم لنک نگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا  جس میں شعبےکےریجن ذمہ داران،زون ذمہ داران مدنی بستہ مجلس نے شرکت کی ۔

نگران مجلس ڈاکٹرعبدالقیوم نیازی عطاری نے ریڈ مدنی بستوں پر کلام کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کے مدنی پھول عطا فرمائے، نیز چرم قربانی کے متعلق مدنی بستہ ذمہ داران سے کھالوں کے گوداموں پر نمک،گنتی،سپروائزنگ،مجلس مالیات کی معاونت اور گودام کے دیگر معاملات کو بخوبی سرانجام دینے کے حوالے سےڈیوٹیوں کا فالو اپ کیا۔

اس مدنی مشورے میں نگران مجلس ڈاکٹرعبدالقیوم نیازی عطاری نے دعوت اسلامی اور شعبے کی ترقی کےمدنی پھول عطا فرما تے ہوئے کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت فرمائی جبکہ 2020کے اہداف طے کئے نیز چرم قربانی کے معاملات پر مدنی پھول عطا فرماتے ہوئے اراکین زون اور ریجن ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(عمرحیات عطاری آفس ذمہ دارمدنی بستہ مجلس پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ  کے تحت لاہورر یجن مغلپورہ میں قائم مدرسۃ المدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ لاہورکے خاد مین نے شرکت کی ۔نگران مجلس مدرسۃ المدینہ پاکستان محمد قاری لیاقت عطاری نے خادمین کی اخلاقی تربیت کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ کی صفائی کے معاملات کو مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام28جولائی 2020ء بروز منگل نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے  شیخوپورہ کابینہ کا وزٹ کیا جہاں نگران کابینہ،مالیات ذمہ دار،ناظم الاموراور مفتش مدنی بستہ ذمہ داران کو گودام مینجمنٹ اور کھالوں کی حفاظت، نمک،کچن سمیت دیگر امور اپنی ذمہ داری اچھے انداز میں سرانجام دینے کا ذہن دیا ۔(غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ )


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی لاہور کے رکن ریجن عثمان عطاری نے28 جولائی 2020ء بروز منگل مختلف سینئر صحافیوں کے دفاتر میں جا کر ان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ مختلف کتب تحفے میں دیں۔


مجلس رابطہ بالعلماء اسلام آباد کابینہ شہر کے رکن اور بری امام ڈویژن کے نگران فہیم شمس عطاری نے 26 جولائی 2020ء بروز اتوارمولانا خضر محمود صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف اور مجلس المدینۃالعلمیہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ:خالد عطاری مدنی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 27 جولائی 2020ء بروز پیر ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز اینکر پرسن پبلک نیوز فواد خورشید کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن ریجن لاہور عثمان عطاری سمیت  دیگر ذمہ داران نے کیا ، انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی ان کاوشوں کو سراہا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی پاکپتن زون کے رکن مجلس محمد یار عطاری اور دیگر ذمہ داران  نے23 جولائی 2020ء بروز جمعرات عارف والا میں میاں ارسلان سلطان کے نو منتخب کوتحصیل کنوینئرڈیجیٹل میڈیا وزارت اطلات و نشریات بننے پر ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی جس پر انہوں نے انکا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دیں۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی پاکپتن زون کے رکن محمد یار عطاری نے 23 جولائی 2020ء بروز جمعرات عارف والا پریس کلب کے صدر انعام بٹ سے ملاقات کی اور  انہیں نیکی کی دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی ان کاوشوں کو سراہا۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 24 جولائی 2020ء بروز جمعہ سینئر صحافی و تجزیہ نگار سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ رانا عظیم کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس و رکن ریجن لاہور عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایااس دوران رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے خصوصی شفقت فرمائی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


گجرات میں دعوت اسلامی کے تحت تھیلیسیمیا اور دیگرامراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں بلڈکیمپ لگایاگیاجہاں اسلامی بھائیوں نے خون عطیہ کیا ۔نجی بلڈفاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو حاجی سرفرازاحمد  سمیت دیگر شخصیات نے دورہ کیا۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ان سے ملاقات کی اور ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی بلڈکیمپین کے حوالے سے بتایا۔

اسی طرح روالپنڈی کینٹ کی ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپ کا انعقاد کیاگیا جہاں عاشقان رسول نے خون کے عطیات جمع کروائیں۔

بلڈکیمپ کا رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف عباسی اور ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین چوہدری شہزاد سمیت دیگر شخصیات نے دورہ کیا۔ شخصیات نے دعوت اسلامی کی اس فلاحی خدمات کو خوب سراہا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


31 جولائی 2020ء بعد نمازِ جمعہ دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔

لاہور کے صحافی حضرات سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


عرب شریف میں مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا ہے۔ عازمینِ حج کے قافلےمنیٰ سے میدان عرفات پہنچ گئے ہیں۔

مناسک حج کی ادائیگی کے لیے محدود پیمانے پر ایک ہزار عازمینِ حج منی پہنچے جہاں فرض نمازوں کے علاوہ نفلی عبادات بھی کی گئیں، وزارتِ صحت کی جانب سے پچاس عازمین حج کو ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت دی گئی ہے۔

عازمین رات منیٰ میں گزارنے کے بعد فجر کی نماز ادا کرکے میدان عرفات پہنچ چکے ہیں جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

منی روانگی سے قبل احرام باندھے عازمین نے مسجد الحرام میں نوافل ادا کیے اور حرم میں سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے خانہ کعبہ کا طواف کیا۔