اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام کویت کے شہر فروانیہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اس موقع پر تین اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی پیش کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اس موقع پر تین اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی پیش کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے شہر دھنمونڈی اورپنچلیش میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے دو اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔

کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے شہر کومیلا میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اس موقع پر دواسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا سڈنی کی ڈویژن بلیک ٹاؤن میں  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” سیرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کی تحریک میں حصہ پیش کرنے کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی مدنی انعامات ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے کام کو مزید بڑھانے کے لئے یو کے کی ہر سطح پر ذمہ دارانِ مدنی انعامات کی تقرری کو 100% یقینی بنایا جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیز محاسبہ تحریک کو مضبوط کرنے ،انفرادی مطالعہ اور مدنی انعامات اجتماع کروانے

کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر ايسٹ برمنگھم میں آن لائن مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اپنی کارکردگی ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِاہتمام نارتھ برمنگھم  میں 10 اگست 2020ء سے اردو زبان میں ” تفسیر سورۂ رحمٰن “کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورس میں سورۂ رحمٰن کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ نیز تفسیر کروائی جائے گئی، اس کورس کی مدت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہے۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

birminghamregion26@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر ِ اہتمام راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورےکا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام جھنگ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ماہانہ اجلاس لینے، کارکردگی فارمز کے مطابق ماہانہ کارکردگی جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے اور زون و کابینہ مشاورت کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے ۔


جولائی 2020ء میں اوورسیز 16  ریجنز (مدنی،یورپین ریجن، ایسٹ افریقہ، نارتھ امریکہ، آسڑیلیا،یوکے، بنگلہ دیش ، سنٹرل افریقہ، انڈونیشیا، فارایسٹ، ایسٹ افریقن،ساؤتھ افریقہ، اجمیر، دہلی،ممبئی، کولکتہ) کے ان ملکوں اور شہروں (عرب شریف، بحرین، قطر، اٹلی، اسپین، فرانس ، آسٹریا ، ناروے ، ہالینڈ،ڈنمارک ، جرمنی ، بوٹسوانا،موزمبیق ، کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا، بریڈ فورڈ ،برمنگھم، اسکاٹ لینڈ، مانچسٹر،چٹا گانگ،ڈھاکہ نارتھ، ڈھا کہ ساؤتھ،تنزانیہ، ملائیشیا، چائنہ، ترکی، ساؤتھ افریقہ، لیسوتھو،ناگور ،کولکتہ ، اجمیر ، مرادآباد، جبلپور ، کٹک، دہلی ، کشمیر ، کانپور، بریلی، گورکھپور، اندور ، بنارس ، بروڈا ، نیپال ، حیدرآباد ، ممبئی ، کوٹا ، نینی تال، پونا) میں 11 مختلف شارٹ کورسز” اپنی نماز درست کیجیئے کورس، تربیتِ اولاد کورس، فیضانِ ایمانیات کورس ، بیسکس آف اسلام کورس ،کورس برائے ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، حسنِ کردار کورس ، اسلام کی بنیادی باتیں کورس ، کفن دفن تربیتی کورس، فیضان مدنی کام کورس ، فیضان تجوید و نماز کورس ، طہارت کورس “ کے 110 آن لائن درجات ہوئے ، جن میں کم و بیش 1ہزار549 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  فیصل آباد ریجن ساہیوال زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی متفرق کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔