دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت 9 اگست 2020ء بروز اتوار مجلس کفن دفن کے ریجن ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے سیالکوٹ کابینہ جامعۃ المدینہ برتھ میں ناظم صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے برتھ قبرستان میں دو گورکنوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا نیز قبر کے متعلق شرعی احکام سے آگاہ کیا ۔

دوسری جانب ڈویژن نگران حاجی فاروق عطاری سے کفن دفن پریکٹیکل اجتماع کے حوالے سے مشورہ کرتے ہوئے حاجی فاروق عطاری کے بچوں کے ماموں محمد شکیل عطاری کے رسم قل( ایصال ثواب اجتماع) میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور لواحقین کے سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

واضح رہے ! ایصال ثواب اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مبلغ دعوت اسلامی ابوالبیان حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا بعد بیان عاشقان رسول سے ملاقات بھی فرمائی مجلس کفن دفن کے ریجن ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نےبھی رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت حاصل کی ۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری مجلس کفن دفن اسلام آباد ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ  کے تحت 10اگست2020ء بروز پیر مکتبہ المدینہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی سینئر منیجر مکتبہ المدینہ سید فرحان عطاری نے اسٹاک بکس کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ:محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار طیب مدنی مجلس رابطہ بالعلماء کی دعوت پر مولانا معراج الدین سرکانی (مہتم دارالعلوم امانیہ پیشاور ) مولانا تاج محمد نظامی (مہتمم دارلعلوم کنزالایمان پیشاور) و دیگر کی فیضان مدینہ جو ہر ٹاؤن آمد کا سلسلہ ہوا ۔

ریجن ذمہ دار نے ان کا استقبال کیا اور وزٹ کروایا جس پر مولانا معراج الدین سرکانی اور مولانا تاج محمد نظامی نے مدنی چینل کو تاثرات دیئے۔

واضح رہے! اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے علمائے کرام کی ملاقات بھی ہو ئی ۔


دعوت اسلامی کے تحت اسپین کے شہر پامپلونا میں قائم ایک اسلامک سینٹر میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پامپلونا کے مقامی ذمہ داران ، اہل علاقہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغین دعوت اسلامی نے ا س مدنی حلقے میں اسلامی بھائیوں کو سنتیں اور دیگر آداب سکھائے اور نیکی کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار سیدمحمدخالد شاہ مدنی نے مولانا مفتی محمد ظہیر احمد بابر مہتمم دارالعلوم نور المساجدسے ملاقات کی  اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔ جس پر مولانا مفتی محمد ظہیر احمد بابر صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور المدینۃ العلمیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا جبکہ سیدی امیر اہلسنت کی درازی عمر بالخیر کی دعا فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت30 پچھلے دنوں مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمدار سیدمحمدخالد شاہ مدنی نے مولانا مفتی صغیر احمد نقشبندی مہتمم دارالعلوم غوثیہ رضویہ چیچہ وطنی سے ملاقات کی اور  انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔ جس پر مولانا مفتی صغیر احمد نقشبندی صاحب نے دعوت کی خدمات کو سراہا اور دعاوں سے نوازا۔


وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں قائم انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے اسٹوڈنٹس میں دعوت اسلامی کی مجلس بیرون ملک کے تحت عید قرباں کے موقع پر گوشت کی تقسیم کا سلسلہ ہوا جن میں عرب شریف، رشین اسٹیٹس اور دیگر ممالک کے طلبہ شریک تھے۔ غیرملکی اسٹوڈنٹس نےعید قرباں کے موقع پردعوت اسلامی کی طرف سے  ملنے والے گوشت کو قبول کیا اور ذمہ داران کا شکریہ کیا۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی جہاں دنیا بھر میں دین اسلام کی اشاعت کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کوعام کررہی ہے وہیں ان مواقعوں پر اپنے مسلمان بھائیوں کی خیر خواہی بھی کرتی ہے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے نگران  پاکستان عبد الوہاب عطاری نے میر پور خاص زون کے مقامی کوچنگ اکیڈمی میں ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور پرائیویٹ اسکولز کے اونرز سے ملاقاتیں کیں۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور اس حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے یونین کے ذمہ داران کو اہداف بھی دیئے۔

واضح رہے کہ میر پور خاص میں 26 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت 7 اگست 2020ء بروز جمعۃ المبارک گوجرانوالہ کابینہ میں کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری نے شرکا کے درمیان شعبے کی اہمیت و افادیت پر کلام فرماتے ہوئے مجلس کا تعارف کروایا اور مجلس کی اپڈیٹ دی ۔(رپورٹ:رکن زون علی عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے قصور میں پرائیویٹ اسکولز سیشن کے صدر اور ایجوکیشن کے آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ دارن نے انہیں تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ قصور میں 12 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کےتحت نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری  نے قصور شہر میں نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع کی دعوت پیش کی اور اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں اس اجتماع کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 10 اگست 2020ء کو ملتان میں مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور حقوق اللہ، حقوق العباد، گھروں کے حقوق اور فرض علوم کے معاملے میں اپنا محاسبہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔